Javed Rana

جاوید احمد رانا نے عید الفطر کے موقعہ پر لوگوں کو مُبارک باد دی

جموں//وزیر برائے جل شکتی وجنگلات جاوید احمد رانا نے عیدالفطر کی تقریب سعید کے موقعہ پرلوگوں کو دِلی مُبارک باد دی اور کہا کہ یہ تہوار ہم سب کو ایک پُرامن زِندگی گزارنے اور معاشرے کی خوشحالی کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ عید رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزے کے اِختتام کی علامت ہے اور ہمیں محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے۔اُنہوںنے کہا، ’’مسلمانوں کے لئے عیدالفطر صرف روزے اختتام ہونے کی خوشی منانے منانا نہیں ہے بلکہ اللہ سبحان و تعالیٰ کا شکر اَدا کرنے کا لمحہ بھی ہے جس نے رمضان المبارک انہیں عبادت اور روزے رکھنے کی ہمت اور طاقت عطا کی۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا، “یہ عید اتحاد اور سخاوت کو فروغ دیتی ہے۔ عیدالفطر غریبوں اور محروم اَفراد کی مدد کرنے اور اَپنی خوشیوں میں انہیں شامل کرنے کا بہترین موقع ہے۔‘‘جاویداحمد رانا نے کہا، ’’عیدالفطر کے مبارک موقعہ پر آئیے ہم اَپنے معاشرے کی بہتری کے لئے کام کرتے ہوئے محبت، مہربانی اور ہمدردی کے جذبات کو فروغ دیں۔‘‘