tulail fire

تلیل وادی کے گائوں میں شبانہ آگ کی واردات

5رہائشی مکانات خاکستر ،80سے زیادہ مویشی ہلاک

بانڈی پورہ// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کی سرحدی تلیل وادی میں پیرکو دیر رات آگ لگنے سے کم از کم5 رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ شعلوںکی زدمیں آکر80سے زیادہ مویشی ہلاک ہوگئے۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے منگل کو اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ پیر کورات دیر گئے تلیل وادی کے گرٹ نالہ گائوںمیں آگ کی ایک ہولناک واردات رونماہوئی ۔سب ڈویڑنل مجسٹریٹ گریز مدثر احمد نے بتایا کہ تلیل کے گاؤں گرٹ نالہ میں زبردست آگ لگنے سے پانچ مکانات جل گئے۔انہوں نے کہا کہ آگ ایک رہائشی مکان سے بھڑک اٹھی اور کچھ ہی دیر میں آس پاس کے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ایس ڈی ایم موصوف نے کہاکہ مزیدتفصیلات کے ساتھ ساتھ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تاہم اس واقعے میں کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہو۔