1947 میں ملک کی تقسیم ہندوستانی تاریخ کا وہ غیر انسانی باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا/ امیت شاہ
سرینگر //1947کو تقسیم ہند کے بعد آپسی لڑائی کے دوران جان گنوانے والوں کو وزیر اعظم نے یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ ادھر وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ 1947 میں ملک کی تقسیم ہندوستانی تاریخ کا وہ غیر انسانی باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ تقسیم کے تشدد اور نفرت نے لاکھوں جانیں لیں اور لاتعداد لوگوں کو بے گھر کر دیا۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے تقسیم ہند کے درد کی یاد کے دن کے موقع پر ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کردینے والے بہادروں کو یاد کرتے ہوئے انہیں سلام کیا۔مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا ’’ملک کی تقسیم کے درد کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ نفرت اور تشدد کی وجہ سے ہمارے لاکھوں بہنوں اور بھائیوں کو بے گھر ہونے پرمجبور ہونا پڑا اور اپنی زندگیاں گنوانی پڑیں۔ ان لوگوں کی جد و جہد اور قربانی کی یاد میں 14 اگست کو ’تقسیم ہند کے درد کی یاد کے دن‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ‘‘۔انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا ’’تقسیم ہند کی ہولناک یاد کا یہ دن ہمیں نہ صرف تفریق،دشمنی اور بغض کے زہر کو ختم کرنے کے لئے صرف تحریک دے گا ، بلکہ اس سے یکجہتی، سماجی ہم آہنگی اور انسانی احساسات کو بھی تقویت ملے گی‘‘۔ادھر وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ 1947 میں ملک کی تقسیم ہندوستانی تاریخ کا وہ غیر انسانی باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ تقسیم کے تشدد اور نفرت نے لاکھوں جانیں لیں اور لاتعداد لوگوں کو بے گھر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج، ‘تقسیم وبھیشیکا میموریل ڈے’ کے موقع پر، میں ان لاکھوں لوگوں کے سامنے جھکتا ہوں جنہوں نے تقسیم کا نقصان اٹھایا۔ ملک کی نوجوان نسل کو تقسیم کے دوران لوگوں کے ساتھ ہونے والی اذیتوں اور دردوں کے بارے میں یاد دلائے گا اور ملک میں ہمیشہ امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے ہم وطنوں کو ترغیب دیتا رہے گا۔واضح رہے کہ 1947 میں اس دن ہندوستان کی تقسیم ہوئی اور پاکستان ایک الگ ملک کے طور پر وجود میں آیا تھا۔ ‘‘










