تصویری اِنتخابی فہرستوں کا سپیشل سمری رویژن

اِی سی آئی نے دعوئوں اور اعتراضات کو بھرنے کی تاریخ میں توسیع کی

جموں//الیکشن کمیشن آف اِنڈیا نے تصویری اِنتخابی فہرستوں کی سپیشل سمری رویژن کے سلسلے میں دعوئوں اور اعتراضات کو بھرنے کی تاریخ میں 6؍ مئی 2023ء تک توسیع کی ہے۔چیف الیکٹورل آفیسر جموںوکشمیر کے دفتر کی طرف سے آج یہاں جاری ایک اعلامیہ کے مطابق اَہل اَفراد اب اِنتخابی فہرستوں میں اَپنے ناموں کو شامل کرنے، حذف کرنے اور درست کرنے کے لئے بالترتیب فارم نمبر 6،7اور 8 پر اَپنی درخواستیں 6؍ مئی 2023ء تک داخل کرسکتے ہیں۔