لشکرطیبہ سے وابستہ ایک مقامی ملی ٹنٹ ازجان
شوپیان،پلوامہ//جنوبی کشمیرمیں الگ الگ جنگجومخالف کارروائیوں کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک مقامی ملی ٹنٹ ماراگیاجبکہ جیش محمد جنگجوئوں کے تین سرگرم معاونین کواسلحہ وگولی بارود سمیت گرفتار کیاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے جمعہ کے روز کہا کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ترکہ وانگام علاقے میں رات بھر کی فائرنگ کے تبادلے کے بعدجمعہ کی صبح اس جھڑپ میں کالعدم ملی ٹنٹ تنظیم لشکر طیبہ کا ایک مقامی جنگجو مارا گیا۔کشمیر پولیس زون کی جانب سے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پرایک ٹویٹ میں جانکاری فراہم کی گئی کہ جنگجوئوںکی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملتے ہی جمعرات کی شام پولیس، فوج کی 44آرآر اور سی آرپی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے شوپیاں ضلع کے ترکہ وانگام علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔پولیس کے مطابق جنگجومخالف آپریشن گزشتہ رات اندھیرے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا اور جمعہ کوعلی الصبح دوبارہ شروع کیا گیا۔پولیس ترجمان نے مزیدبتایاکہ جب سیکورٹی ؎ فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف بڑھ رہی تھی تو چھپے ہوئے جنگجوئوںنے گولی باری شروع کردی ،اورسیکورٹی اہلکاروںنے اسکا فوری جواب دیا،جسکے بعدیہاں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔پولیس ترجمان نے کہاکہ رات بھر جاری رہنے والی فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ملی ٹنٹ تنظیم لشکر طیبہ کا ایکمقامی ملی ٹنٹ ماراگیا اوراسکی ہلاکت کے ساتھ آپریشن ختم ہو گیا۔ترجمان نے کہاکہ مارے گئے ملی ٹنٹ کی شناخت منیب احمد شیخ ساکنہ ٹاک محلہ شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک جنگجو رواں سال جنوری سے لاپتہ تھا۔دریں اثناء جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کالعدم ملی ٹنٹ تنظیم جیش محمدسے وابستہ جنگجوئوں کے 3مقامی معاونین یاساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ ضلعپلوامہ سے کالعدم ملی ٹنٹ تنظیم جیش محمدسے وابستہ جنگجوئوں کے 3مقامی معاونین یاساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔بیان کے مطابق تینوں گرفتار شدگان کی تحویل سے ایک اے کے رائفل،3 میگزین، اے کے رائفل کے69 راؤنڈز اور ایک دستی بم بھی برآمد کیا گیا۔پولیس بیان میں مزیدبتایاگیاکہ یہ تینوں ضلع پلوامہ میں جنگجوئوںکو لاجسٹک سپورٹ اور اور ٹرانسپورٹیشن فراہم کر رہے تھے۔بیان میں کہا گیاکہ ملزمان کی شناخت اویس الطاف، عاقب منظور اور وسیم احمد پنڈت کیبطور ہوئی ہے۔پلوامہ پولیس تھانے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تینوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تینوں سے مزید تفتیش جاری ہے اور تفصیلات کا انتظار ہے۔










