رقبہ کاہچرائی اور رقبہ سرکار کی بے دخلی کامعاملہ زیر بحث
ہندوارہ//تحصیل ہیڈ کواٹر ترہگام میں تحصیلدار کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس میں مقامی سر پنچ و لمبرداران و چوکیداران اور بی ڈی سی ترہگام نے شرکت کی۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھرکے مطابق اجلاس کی صدارت تحصیلدار ترہگام نظیر احمد شاہ نے کی اور ایوان صدارت میں ان کے ہمراہ نائب تحصیلدار ترہگام اختر حسین و نائب تحصیلدار کاواری سجاد احمد بی ڈی سی ترہگام محمد عبداللہ میر موجود رہے۔اجلاس میں تحصیل ترہگام کے عوامی مسائل زیر غورلائے گئے اور تحصیل ترہگام کے سبھی مواضعات میں رقبہ کاہچرائی اور رقبہ سرکار کی بے دخلی کامعاملہ زیر بحث رہاہے۔ اس موقعے پر عوامی نمائندوں نے تحصیلدار ترہگام کو یقین دلایا کہ وہ رقبہ کاہچراء اور رقبہ سرکار پر ہر طرح کے ناجائز اور غیر قانونی قبضہ ہٹانے کیلئے اپنا بھر پور تعاون فراہم کرے گے۔ اس موقعے پر تحصیلدار ترہگام نے نائب تحصیلداران ترہگام و کاواری کی سربراہی میں بے دخلی رقبہ سرکار و کاھچراء کیلئے پروگرام تشکیل دیا اور لمبرداران و چوکیداران و پنچایت نے بے دخلی رقبہ سرکار و کاہچراء کیلیے اپنا تعاون مہیا رکھنے کی یقین دہانی کی۔عوامی نمائندوں نے اس موقعے پر مختلف عوامی معاملات کا بھی تذکرہ کیا اور کہی عوامی مسائل کو موقعے پر ھی حل کیا گیا اور کہی مسائل کے حل کیلئے احکامات صادر کیے گیے۔عوامی نمائندوں نے اس موقعے پر تحصیلدار ترہگام اور ضلع ایڈمنسٹریشن کا شکریہ ادا کیا۔بی ڈی سی ترہگام سرپنج حضرات کے علاوہ ضلع صدر چوکیدار ایسوسیشن نے ضلع انتظامیہ کا تعمیراتی سلسلے پر مکمل نگرانی رکھنے اور تعمیراتی کاموں کی سرعت سے جاری رکھنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ،اور انتظامیہ کے ساتھ عوامی معاملات پر غور و فکر پر بھی شکریہ ادا کیا اور باضابطہ طور تعاون کی یقین دلایا۔










