Govt employee from minority community shot dead in Chadoora

تحصیل آفس چاڈورہ بڈگام میں مشتبہ جنگجوئوں کی فائرنگ

محکمہ مال کانوجوان ملازم زخمی ہونے کے بعدفوت :پولیس

سری نگر//تحصیل آفس چاڈورہ بڈگام میں مشتبہ جنگجوئوںکے حملے میں زخمی ہونے والا سرکاری ملازم صدر اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ راہول بھٹ نامی ملازم کوگولیوںکانشانہ بنانے والے حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پرشروع کردی گئی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں تحصیل دفتر میں جمعرات کوبعد دوپہر مشتبہ جنگجوئوں کے حملے کا نشانہ بننے والے ایک سرکاری ملازم نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوئوں کی فائرنگ میں زخمی ہونے والے کشمیری پنڈت ملازم راہول بھٹ کونازک حالت میں پہلے ایس ڈی ایچ چاڈورہ لیاگیا ،اورپھروہاں سے صدراسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔کشمیر زون پولیس نے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پرجانکاری فراہم کی کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ راہول بھٹ نامی سرکاری ملازم پر ہوئے حملے میں 2ملی ٹنٹ ملوث رہے ،جنہوںنے کشمیری پنڈت نوجوان ملازم کونشانہ بنانے اوریہ سنگین جرم انجام دینے کیلئے پستول کااستعمال کیا۔اُدھرپولیس نے کہاکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دیاگیا ہے۔