طاقت کا استعمال کے باوجود، کانگریس اور نیشنل کانفرنس جموں کشمیر میں حکومت بنائے گی :سچن پائلٹ
سرینگر // جموں کشمیر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے ریلیوں میں بی جے پی لیڈران کی جانب’’ پاکستانی زیر انتظام کشمیر ‘‘ کو با ر بار دوہرانے کو ’ انتخابی بیان بازی ‘‘ قرار دیتے ہوئے کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ وادی کشمیر اور جموں میں انتشار کا احساس پیدا کرنے کی کئی طاقتوں کی کوششوں کے باوجود، کانگریس نیشنل کانفرنس کی اجتماعی مہم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ وہ آرام دہ اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔سی این آئی کے مطابق کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے بی جے پی کے حالیہ میں پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے متعلق بیانات کو انتخابی بیان بازی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو 10 سال تک مکمل اکثریت حاصل ہونے پر اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے قدم اٹھانے سے کس چیز نے روکا؟ ۔ پی ٹی آئی کے ساتھ ایک انٹرویو میں پائلٹ نے کہا کہ کانگریس ہریانہ میں دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کر سکتی ہے اور دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی اعلیٰ قیادت انتخابی مہم میں دلچسپی کا فقدان ظاہر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر اور جموں میں انتشار کا احساس پیدا کرنے کی کئی طاقتوں کی کوششوں کے باوجود، کانگریس نیشنل کانفرنس کی اجتماعی مہم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ وہ آرام دہ اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔پچھلے ہفتے یوگی آدتیہ ناتھ کے ریمارکس کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (پی او جے کے) بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد جموں و کشمیر کا حصہ بن جائے گا۔ پائلٹ نے کہا’’میں حیران ہوں کہ ایک ریاست کے وزیر اعلیٰ ایسا بیان کیوں دے رہے ہیں۔
وہ گزشتہ 10 سال سے حکومت میں ہیں۔ میں آپ کو یاد دلانا چاہوں گا، پہلی بار پارلیمنٹ نے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو واپس لینے کیلئے متفقہ قرارداد منظور کی تھی جب 1994 میں کانگریس حکومت میں تھی۔ ہم اقتدار میں تھے اور ہم نے یہ عہد پارلیمنٹ کے ذریعے کیا۔انہوں نے کہا ’’بی جے پی کے پاس 10 سال اقتدار ہے، 10 سال مکمل اکثریت والی حکومت ہے، انہیں یہ قدم اٹھانے سے کس چیز نے روکا؟‘‘۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے انتخابی بیانات پر بی جے پی کی بات کو دیکھتے ہیں، پائلٹ نے کہا ’’ سو فیصدی اس کا زمینی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میرے خیال میں یہ باتیں ہر بار انتخابی تقریروں کے دوران صرف لوگوں کے جذبات کو بھڑکانے اور توجہ ہٹانے کے لیے اٹھائی جاتی ہیں‘‘۔ہریانہ اور جموں و کشمیر کی زمینی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے پائلٹ نے کہا کہ زیادہ تر لوگوں میں اتفاق رائے ہے کہ ہریانہ کے انتخابات برسراقتدار کے خلاف ایک مضبوط آواز ہوں گے اور کانگریس کو زبردست اکثریت ملے گی۔یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ جموں و کشمیر انتخابات کے دو مراحل ختم ہو چکے ہیں اور ایک اور جانا باقی ہے، پائلٹ نے کہا کہ کانگریس این سی اتحاد سب سے اوپر ہے۔










