بیٹی بچائو ،بیٹی پڑھائو مہم کے تحت ڈی ایچ اِی ڈبلیو بڈگام نے دو روزہ بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا

بڈگام//خواتین کو بااِختیار بنانے کے ضلعی مرکز ( ڈی ایچ اِی ڈبلیو ) ،مشن شکتی نے پنچایت حلقہ رینجر چاڈورہ اور پنچایت حلقہ و حدت پورہ میں بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو کے تحت بیداری پروگرام کااِنعقاد کیا۔دورانِ پروگرام ٹیم نے سوکنیا سمردھی یوجناکے بارے میں بیداری پیدا کی جو مرکزی حکومت کے تحت ایک چھوٹی سی بچت سکیم ہے ۔ یہ سکیم لڑکی کے والدین کو ان کی مستقبل کی تعلیم اور شادی کے اَخراجات کے لئے فنڈ بنانے کی ترغیب دینے پر مرکوز ہے جسے سوکنیا سمردھی اکائونٹ بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ سکیم وزیر اعظم نریندر مودی نے بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو مہم کے ایک حصے کے طور پر شروع کی تھی۔سوکنیا سمردھی سکیم 7.6 فیصد کی شرح سود اور اس کے تحت کھولے گئے ہر اَکائونٹ پر ٹیکس کے فوائد فراہم کرتی ہے۔ سوکنیا سمردھی اکائونٹ ملک کے کسی بھی پوسٹ آفس یا مجاز کمرشل بینکوں کی شاخ میں کھولا جاسکتا ہے او ر اسے ہندوستان میں کہیں بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔ٹیم نے مختلف سکیموں جیسے پنشن سکیموں، سکالر شپ سکیموں ، مصنوعی ایڈز ، ایس ایم اے ایس اور خواتین کو بااِختیار بنانے کی سکیموں کے بارے میں بھی بیداری پیدا کی جو ضلعی سطح پر دستیاب ہے جس میں ڈی ایچ اِی ڈبلیو ، او ایس سی ، ڈبلیو ایچ ایل181 ، شیلٹر ہوم ، لاڈلی بیٹی ، پی ایم ایم وِی وائی ، روزگار پیدا کرنے کی سکیموں جیسے تیجسوانی ، ممکن ، پی ایم اِی جی پی وغیرہ شامل ہے۔ٹیم نے نشہ مُکت بھارت ابھیان کے بینر تلے منشیا کی بدعت ، اس کے اثرات اور علاج کے بارے میں بھی بتایا۔ اس پروگرام میں مقامی خواتین ، سرپنچوں ، پنچوں ، ڈی ایچ اِی ڈبلیو ، او ایس سی ، آشاور کروں ، بالغ لڑکیوں ، این جی او ڈاکٹروںبغیر سرحد، این آر ایل ایم اور بچوں نے شرکت کی۔