کابینہ وزرائے اور نائب وزیر اعلیٰ مختلف ریاستوں میں پہنچے ،مقامی حکام کے ساتھ مسئلہ اٹھایا
سرینگر / / جموںو کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کی جانب سے حالیہ پہلگام حملے کے بعد بیرون ریاستوں میں زیر تعلیم طلباء اور کار باری افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ایک اہم اقدام کے طور 2 کابینی وزراء اور نائب وزیر اعلیٰ کو ملک کی الگ الگ ریاستوں میں بیجا ہے جہاں وہ کشمیریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ اور وہاں کے حکام کے ساتھ ملاقات کررہے ہیں ۔۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق اس سللے میں نائب وزیر اعلیٰ سرندر چودھری سنیچر کے روز ممبئی کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ۔اس دوران نائب وزیر اعلیٰ پہلگام حملے کی روشنی میں اور اس وقت مہاراشٹر میں مقیم جموں و کشمیر کے طلباء اور تاجروں میں تحفظ کے احساس کو یقینی بنانے کے لئے مزکورہ لوگوں کے ساتھ ملاقات کریںگے اورممکنہ طور پر وہاں کی حکمومت کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے تاکہ یہاںمقیم کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔۔ اپنے دورے کے دوران، نائب وزیر اعلیٰ طلبہ، کاروباری برادری اور جموں و کشمیر کمیونٹی کے دیگر اراکین کے ساتھ سہیادری گیسٹ ہاؤس، بی جی کھیر روڈ، کرشناراج سوسائٹی، والکیشور، مالابار ہل، ممبئی میں بات چیت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ تمام دلچسپی رکھنے والے طلباء گروپس، کاروباری لیڈران یا جموں و کشمیر کے افراد جو ڈپٹی چیف منسٹر سے ملنا چاہتے ہیں اوہ مل سکتے ہیں ۔ادھروزیر برائے جل شکتی اور قبائلی امور جاوید احمد رانا کشمیر کے طلباء ، تاجروں اور اتر پردیش کے حکام سے ملنے کے لیے لکھنؤ پہنچے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گذشتہ روز کہا کہ جموں وکشمیر کے باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کابینی وزرا کو ملک کے مختلف شہروں میں تعینات کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق پہلگام حملے کے پس منظر میں ان کے دورے کا مقصد اتر پردیش میں جموں و کشمیر کے باشندوں کے درمیان احساس تحفظ کو یقینی بنانا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔انہوں نے فون نمبرات بھی جاری کئے ہیں جہاں طلباء یا باقی لوگ رابط قائم کر سکتے اور وی وی آئی پی گیسٹ ہاؤس، ساکیت، مہاتما گاندھی مارگ، لکھنؤ میں وزیر سے مل سکتے ہیں۔اسی طرح جموںو کشمیر کے وزیر صحت ، تعلیم و ممبر اسمبلی نور آباد سکینہ ایتو نے بھی سنیچر کی صبح ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کیا،جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ جموںو کشمیر کے افراد سے ملنے کے لئے چندی گڈھ اور پنجاب میں دستیاب ہوں۔ایتو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں ’’وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ‘‘احساس تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جموںو کشمیر کے طلباء کار باری افراد،سے ملنے کے لئے چندھ گڈھ اور پنجاب میں دستیاب ہوں ۔انہوں نے لکھا تھا جس کسی کو کوئی پریشانی نے وہ دئے گئے فون نمبرات پر رابط قائم کر سکتے ہیں ۔۔اس دوران وزیر صحت نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی اس بارے میں ملاقات کی تاکہ یہاں مقیم کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔واضح رہے پہلگام حملے کے بعد ملک کے کئی ریاستوں میںمقیم کشمیریوں پر کچھ غنڈوں نے حملے کر کے ان کی مارپیٹ کیا اور انہیں ریاست یا یوٹی چھوڈنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد جموںو کشمیر حکومت نے یہ قدم اٹھایا ۔










