burikadal

بہوری کدل سرینگر میں آگ کی واردات

سرینگر///بہوری کد ل سرینگر میں سوموار کے روز ایک مسجد شریف کو آگ کی واردات میں زبردست نقصان پہنچا ہے جبکہ فائر سروس عملہ اور مقامی لوگوںنے سخت کوشش کے بعد آگ پرقابو پالیا اور اس کو پھیلنے سے روک دیا ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر کے بہورکدل علاقے میں پیر کو زبردست آگ لگنے سے ایک مسجد کو نقصان پہنچا۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک فائر ٹینڈر پہنچے، بازار مسجد کو کافی نقصان پہنچا تھا۔انہوں نے کہا کہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے فائر فائٹنگ اور مقامی لوگوںنے سخت کوششیں کیں اور گھنٹوں بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ۔آگ لگنے کی وجہ فوری طو رپر معلوم نہیں ہوسکی البتہ پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے۔