Good Governance

بہتر حکمرانی : موجودہ جموں وکشمیر اِنتظامیہ کی شناخت

جموں//بہتر حکمرانی اس عمل کو کہتے ہیں کہ کس طرح سرکاری اِدارے عوامی معاملات کو چلاتے ہیں، عوامی مسائل کا اِنتظام کرتے ہیں اور اِنسانی حقوق کے حصول کی ضمانت دیتے ہیں جس طرح بنیادی طورپر رشوت ستانی سے پاک اور قانونی حکمرانی کا اَحترام کرتے ہیں۔ یہ وہ طاقت ہے جو کسی ملک کے معاشی اور سماجی وسائل کی ترقی کے اِنتظام کے لئے اِستعمال کی جاتی ہے۔بہتر حکمرانی یا گڈ گورننس کا تصور بنیادی طورپر حکومتوں اور گورننگ باڈیز کی ذمہ داری کا تصور پیش کرتا ہے جو معاشرے میںبلا امتیاز منتخب گروہوں کی ضروریات کو پور کر تاہے ۔بہتر حکمرانی کا شرکت، قانونی حکمرانی ، شفافیت ، جواب دہی ، اِتفاق رائے ، مساوات ، تاثیر اور کار کردگی ، سٹریٹجک وژن بنیادی حصہ ہیں۔مقامی حکومتوں میں بہتر حکمرانی سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔یہ مقامی حکومتوں اور عام شہریوں کے درمیان مصروفیت بڑھانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ لوگوں کی خدمت کرنے والے بہترین متبادلات حاصل کئے جاسکیں۔گڈ گورننس یا بہتر حکمرانی کو فروغ دینے کے لئے تین اِداروں میں اِصلاحات کی جاسکتی ہے : ریاست ، نجی شعبہ اور سول سوسائٹی ۔ یہ ایک ایسا ماحول پیدا کرتا ہے جو مضبوط ، مستحکم اور مساوری ترقی کو فروغ دیتا ہے اور یہ درست اِقتصادی پالیسیوں کے لئے بھی ضروری ہے۔حالیہ برسوں میں گڈ گورننس جموںوکشمیر اِنتظامیہ کی پہچان اور شناخت رہی ہے ۔ حکومت کی طرف سے گڈ گورننس کے تحت کئی قابل ذکر اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔ حالیہ برسوں میں لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے جموںوکشمیر میں بیک ٹو وِلیج ، میرا قصبہ میرا فخر، جن سنوائی ابھیان وغیرہ شروع کیا گیا جو ’’عوام پر مبنی ردِّعمل والی اِنتظامیہ ‘‘ بنانے کے لئے بڑی کامیابی ثابت ہوئے ہیں ۔ اِن پروگراموں کو پورے ملک میں سراہا گیا ہے کیوں کہ اِس کا مقصد نچلی سطح پر جمہوریت کو تقویت دینا اور پنچایتوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بااِختیار بنانا ہے۔گڈ گورننس اِنڈکس میں جموںوکشمیر نے 2019ء سے 2021ء تک گڈ گورننس کے اِشاریوں میں 3.7 فیصد کا اِضافہ درج کیا ہے ۔ صنعت و حرفت، زراعت اور اس سے منسلک شعبوں ، پبلک بنیادی ڈھانچہ اور یوٹیلٹیز عدلیہ اور پبلک سفیٹی میں نمایاں کارکردگی دیکھ گئی ہے۔ جموںوکشمیر کے زیادہ تر اَضلاع میں غذائی شیائے کی پیداوار ، باغبانی ، پولٹری ، زرعی قرضہ وغیرہ میں اِضافہ دیکھا گیاہے ۔ کسان کریڈٹ کارڈ ، سوئیل ہیلتھ کارڈ سکیم اور جانوروں کی ٹیکہ کاری میں یونیورسل کوریج کو پورا کیاگیا ہے۔مزید برآں، کاروبار کرنے میں آسانی، ٹیکس وصولی، ہنر کی تربیت، دیہی بستیوں سے رابطہ، خواتین کو اقتصادی بااختیار بنانے، ہیلتھ انشورنس کوریج اور سب کے لئے مکانات میں نمایاں بہتری کی اطلاع ملی ہے۔ سزا کی شرح میں بہتری، عدالتی مقدمات کے نمٹانے اور خواتین پولیس اہلکاروں کے تناسب میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح سٹیزن سینٹرک گورننس سیکٹر میں بھی متاثر کن ہمہ جہت کارکردگی دیکھنے میں آئی۔گڈ گورننس اِنڈکس کے تحت اَپنی کارکردگی کو سراہا جانے کے بعد جموںوکشمیر اِنتظامیہ نے محکمہ اِنتظامی اِصلاحات اور عوامی شکایات ( ڈی اے آر پی جی ) کے تعاون سے مرکزی حکومت نے حال ہی میں جموںوکشمیر کے تمام اَضلاع کے لئے ڈسٹرکٹ گڈ گورننس اِنڈکس شروع کیا ۔ ضلعی گڈ گورننس اِنڈکس اَضلاع کی درجہ بندی کرتا ہے اور عوام کے سامنے ان کی تقابلی تصویر پیش کرتا ہے۔اِس اِنڈکس کے تحت ضلعی سطح پر مرکزی اور ریاستی حکومت کی پالیسیوں ، سکیموں اور پروگراموں کی نگرانی کی جاتی ہے ۔ یہ نہ صرف ضلعی مشینری کو تقویت دیتا ہے بلکہ اَضلاع کو نتیجہ خیز بناتا ہے اور اس کی ترسیل کے آلات کو بہتر بناتا ہے ۔ بہتر حکمرانی یا گڈ گورننس کے ایک اور قابل ذکر اقدام میں ایل جیز ملاقات پروگرام کوعوام اور شکایت دہندگان کی سہولیت کے لئے شروع کیا گیا جنہوں نے جے کے آئی جی آر اے ایم ایس پر شکایات درج کرائی ہیں تاکہ لیفٹیننٹ گورنر سے براہِ راست رابطہ قائم کرسکیں۔یہا کامیاب رہا ہے کیوں کہ اِس پلیٹ فارم سے تقریباً صد فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا ۔مختصراً یہ کہا جا سکتا ہے کہ جموں و کشمیر کی موجودہ انتظامیہ بنیادی طور پر ’’ آن دی سپاٹ ‘‘ شکایات کے ازالے، عوام کو اشیا اور خدمات کی فوری فراہمی اور عوام پر مبنی پروجیکٹوں کی ’’آن دی گراؤنڈ‘‘تیزی سے تکمیل پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جس کا مشاہدہ ان قابل ذکر ترقیاتی کاموں اور پروجیکٹوںسے کیا جا رہا ہے جو اس وقت جموں و کشمیر میں جاری و ساری ہیں۔