manoj sinha meet mudasir family

بہادر بیٹے پوری قوم کیلئے باعث افتخار

لیفٹنٹ گورنر نے اوڑی جاکر پولیس اہلکار مدثر شیخ کے اہل خانہ کی ڈھارس بندھائی

اوڑی،بارہمولہ//جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سنیچر کی صبح سرحدی قصبہ اوڑی جاکر کریری انکائونٹر کے دوران جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کے اہل خانہ کیساتھ ملاقات کی ،اوراُنکی ڈھارس بندھائی ۔بعدازاں لیفٹنٹ گورنر موصوف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ پوری قوم کو مبارک ہے کہ اس سرزمین کے ایسے بیٹے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مدثرشیخ جیسے بیٹے قوم کیلئے باعث افتخار ہیں ۔منوج سنہا نے مزیدکہاکہ قوم کے بہادربیٹوںکی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں ہونگی ،اوربہت جلد پورے جموں وکشمیر میں امن وامان اورترقی وخوشحالی کاسورج چمکے گا۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو بارہمولہ ضلع کے سرحدی قصبہ اوڑی پولیس اہلکار مدثر شیخ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جو25مئی کونجی بھٹ کریری برہمولہ میں ایک جھڑپ کے دوران اپنی جان گنوابیٹھاتھا ۔منوج سنہا کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سحرش اصغر کے علاوہ سیول وپولیس انتظامیہ کے سینئر افسران بھی تھے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے مدثر شیخ کے گھرجاکر اُسکے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ حکام نے بتایا کہ منوج سنہانے مہلوک پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے بات چیت کی اور اظہار تعزیت کیا۔انہوںنے مدثر شیخ کے اہل خانہ کی ڈھارس بندھائی اوراُنھیں یقین دلایا کہ حکومت اس خاندان کی قربانی کوکبھی فراموش نہیں کرے گی ۔بعدازاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پرکئے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں مدثر شیخ کوشاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مبارک ہے کہ اس سرزمین کے ایسے بیٹے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں لیفٹنٹ گورنر نے لکھاکہ ’’جموں وکشمیرپولیس کے بہادرجوان شہید مدثر احمد کے اہل خانہ سے اْڑی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا‘‘۔منوج سنہا نے آگے لکھاکہ اس قوم کو مبارک ہے کہ اس سرزمین کومدثر جیسے بیٹے ملے۔انہوں نے کہاکہ بہادر کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔یادرہے مدثرشیخ25 مئی کو بارہمولہ کے کریری علاقے میں نجی بھٹ کراسنگ پر ہوئے انکاؤنٹر میں جاں بحق ہوئے تھے جبکہ اس انکائونٹر میں جیش محمد کے تین پاکستانی عسکریت پسند بھی مارے گئے تھے۔