آپریشن سندور نے دہشت گردی کیخلاف ٹھوس موقف کا پیغام دیا: راجناتھ

بھارت ہمیشہ امن کیلئے کھڑا رہا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہماری فوج کی بہادری پر شک کیا جائے :راجناتھ سنگھ

سرینگر //بھارت ہمیشہ امن کیلئے کھڑا رہا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہماری فوج کی بہادری پر شک کی جائے کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم نے پڑوسی ممالک کے ساتھ ہمیشہ بہتری کے تعلقات چاہئے ہیں لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دفاعی افواج نے چیلنجوں سے نمٹا وہ قابل تعریف ہے۔ اور پاکستان کا تعلق ہے تو ہم پاکستان کی طرف سے ملی ٹنٹوں کے ہندوستان میں داخلے کو کافی حد تک روکنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔اپوزیشن اتحاد کی کوششوں کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی کا جادو اور گڈ گورننس ہندوستانیوں پر حاوی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ’’ ہندوستان ٹائمز ‘‘ کے ساتھ ایک خصوصی انٹر ویو میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بنگلورو میں اپوزیشن اتحاد کی کوششوں کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی کا جادو اور گڈ گورننس ہندوستانیوں پر حاوی ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ حزب اختلاف ’’رڈرلیس ‘‘ ہے جبکہ بی جے پی اپنے وعدوں کو پورا کر رہی ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دوسری پارٹیوں میں اندرونی تضادات کیلئے بی جے پی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ایک اور سوال کے جواب میں راجناتھ سنگھ نے کہا ’’ میرے خیال میں ہندوستان ہمیشہ امن کے لیے کھڑا رہا ہے۔ لیکن ہمارے بہادر جوانوں کی بہادری پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔
جس طرح دفاعی افواج نے چینیوں سے نمٹا وہ قابل تعریف ہے۔ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے، ہم پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں کے ہندوستان میں داخلے کو کافی حد تک روکنے میں کامیاب ہو چکے ہیں‘‘۔میدان جنگ میں داخل ہونے کیلئے ٹیکنالوجی سب سے نیا خطرہ ہے کے سوال کے جواب میں راجناتھ سنگھ نے کہا ہم اسے چیک کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کرتے ہیں (ٹیکنالوجی کا غلط استعمال)۔بھارت اس مقصد کے لیے ٹیکنالوجی کو بھی استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مکمل طور پراور مزید تیاریاں بھی جاری ہیں۔ بھارت کی اقتصادی اور فوجی طاقت بڑھ گئی ہے۔ مجموعی طور پر ہم نے زبردست ترقی کی ہے۔راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی گزشتہ 9سالوں میں آسمان چھو رہی ہے اور ایسا پہلی بار دیکھنے کو ملا ہے کہ اس طرح کا کام پہلے کبھی نہیں ہوا جو وزیر اعظم نریندر مودی کے دور اقتدار میں کیا گیا ۔