گزشتہ24گھنٹوں ں11692مثبت معاملات ریکارڈ
سری نگر//بھارت میں کوروناوائرس کی تازہ لہر جاری ہے،اورگزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں11692مثبت معاملات ریکارڈ کئے گئے جبکہ اس دوران کووڈ19میں مبتلاء مزید28افراد ازجان ہوگئے ۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزارت صحت نے جمعہ کوصبح8بجے تازہ اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایاکہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11ہزار692افراد کے نمونوںکومثبت پایاگیا،اوراسکے بعد بھارت میں فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر66ہزار170تک پہنچ گئی ۔وزارت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوںمیں مزید28اموات کے بعدملک میں کوروناوائرس سے مرنے والوںکی مجموعی تعداد5لاکھ31ہزار258ہوگئی ہے ۔متعلقہ وزارت نے مزیدبتایاکہ ملک میں مارچ2020سے کورونا میںمبتلاء ہونے والوںکی کل تعداد4کروڑ48لاکھ69ہزار684ہوگئی ،جن میں سے 4کروڑ42لاکھ 72ہزار256صحت یاب ہوئے ہیں۔










