dooran _news

’’بھارت جوڑو ‘‘والے یہ یاد رکھیں کہ ملک ہمیشہ متحد تھا اور آگے بھی رہے گا

آخر کار مودی کی قیادت میں سرکارمیں ہی یہ سب ممکن ہوا جو دہائیوں سے نہیں ہوا تھا :راجناتھ سنگھ

سرینگر //کئی نسلیں اس سوچ میں گم نہیں تھیں کہ کیا رام مندر بنے گا یا جموں کشمیر سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعداس کو مکمل طو رپر بھارت میں ضم کیا جائے گا لیکن آخر کار مودی کی قیادت میں ہی یہ سب ممکن ہوا کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جو لوگ کچھ اور نہیں کر پاتے وہ ہندوستان کو جوڑنے کیلئے نکل جاتے ہیں لیکن ان کو پتہ ہونا چاہے کہ بھارت متحد ہے ۔سی این آئی کے مطابق راجکوٹ میں مندروں کے شہر سومناتھ میں ’’سوراشٹر تامل سنگم‘‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کانگریس کے نااہل قرار دیے گئے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ’’متحد ‘‘ہے اور اس کو کوئی الگ نہیں کر سکتا ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے جموں کشمیر سے دفعہ 370کی منسوخی اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ’’کئی نسلیں اس سوچ میں گم تھیں کہ کیا رام مندر بنے گالیکن آخر کار مودی کی قیادت میں ہی مندر کی تعمیر شروع ہوئی اور جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرکے اس کو ملک میں مکمل طور پر ضم کیا گیا ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ 70سالوں تک ملک پر راج کرنے والی پارٹیاں صرف بدعنوانیوں کو فروغ دینے میں لگے تھے اور ملک کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا گیا ۔تاہم وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں جو نہی سرکار بر سراقتدار آئی تو ایسے فیصلے لئے گئے جن کا عوام کو کافی عرصہ سے بے صبر ی سے انتظار تھا ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا ’’ہندوستان کی ثقافتی روایت اتنی مضبوط ہے کہ تیز ترین طوفان بھی اسے ہلا نہیں سکتا۔ لیکن ایسے متحد، اٹوٹ اور منفرد ہندوستان کو جوڑنے کا ایک فیشن ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’جو لوگ کچھ اور نہیں کر پاتے وہ ہندوستان کو جوڑنے کے لیے نکل جاتے ہیں، لیکن ہندوستان متحدہ ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا سنگھ نے کہا’’آپ سبھی سرحدی سلامتی، اقتصادی سلامتی، سماجی تحفظ، اور خوراک کی حفاظت سے واقف ہیں۔ اب اسپیس اور سائبر سیکورٹی جیسی نئی جہتیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ سیکورٹی کی ایک اور جہت، جو کہ ہماری ثقافت کی ہے، اتنی ہی اہم ہے‘‘۔