کولگام میں حزب ملی ٹنٹوں کے3معاونین گرفتار

بڈگام پولیس جرائم کے معاملات کو نپٹانےمیں سب سے آگے

48 گھنٹوں کے اندرچوری کا معمہ حل کیا، 3افرادگرفتار،مال مسروقہ برآمد

سری نگر//جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں ریلوے کواٹرس میں چوری کی واردات رونما ہونے کے بعد پولیس نے محض 48 گھنٹوں کے اندرا ندر تین نقب زنوں کو حراست میں لے کر اْن کے قبضے سے مالہ مسروقہ برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔ضلع بڈگام وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں ایسا پولیس ضلع ہے جہاں رواں سال کے تین ماہ کے دوران چوری کے مختلف واقعات پولیس نے فوری طور پردہ فاش کر کے کئی معمہ کو حل کیا ہے جس کو عومی سطح پر کافی پزیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق بڈگام پولیس اتوار کے روزبتایا کہ تھانہ بڈگام کو شکایت موصول ہوئی کہ ریلوے کواٹرس میں نامعلوم افراد نے نقب لگا کر وہاں سے لاکھوں روپیہ مالیت کے لیپ ٹاپ ، گھڑیاں اور طلائی زیورات اْڑا کر راہ فرار اختیار کی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے معاملے کی نسبت ایک کیس زیر نمبر 58/2022 کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کی۔اْن کے مطابق پولیس نے کئی مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر پولیس اسٹیشن طلب کیا جس دوران کچھ سراغ ملے۔پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ سخت کوششوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پولیس نے چوری کی اس واردات میں ملوث تین نقب زنوں کو حراست میں لے لیا جن کی بعد میں شناخت ہارون رشید خان ولد عبدالرشید خان ساکن شیخ پورہ ، سعید ارسلان ریاض ولد سعید ریاض شاہ ساکن گوٹی پورہ حال ہاوسنگ کالونی اوم پورہ او رنصیر احمد شاہ عرف صاحبا ولد محمد اسلم شاہ ساکن خانصاحب کے بطور ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے چرائی گئی لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاء اور طلائی زیورات کو برآمد کیا گیا ہے۔اْن کے مطابق گرفتار سارقوں کے قبضے سے ایف آئی آر زیر زنمبر22/2022 زیر دفعات 454,380 آئی پی سی کے تحت درج کیس کے سلسلے میں چرائے گئے کچھ سامان کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔بتادیں کہ بڈگام پولیس نے محض 48گھنٹوں کے اندرا ندر اس کیس کو حل کرکے لاکھوں روپیہ مالیت کے الیکٹرانک سامان اور طلائی زیورات کو برآمد کیا ہے۔اس سے قبل پولیس نے گاڑی چوروں کے کے ایک گرہ کے ساتھ ساتھ علاقے میں نصف درجن سے زیادہ چوری کے واردات کو حل کیا ہے جبکہ کشمیر وادی کے مختلف علاقوں میں چوری کے بڑتھے واردات کی وجہ سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ چوروں نے آج تک نہ صرف نقدی اور سونے کے زویورات اور برتن اڑا لئے ہیں بلکہ جنوبی کشمیر میں اب مویشیوں کی چوری ایک عام بات بن گئی ہے تاہم وسطی ضلع بڈگام میں جس طرح سے پولیس نے ان چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے لوگ چاہتے ہیں کہ ہر علاقے میں پولیس بڈگام جیسا رول ادا کر ے۔بڈگام پولیس کی جانب سے چوروی کے وارداتوں کو حل کرنے اور ملوث افراد کے خلاف سزی دینے سے عوامی حلقوں نے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی اس کارروائی کو خوب سراہا ہے۔