بڈگام میں ہٹ اینڈ رن کیس حل،مفرور ڈرائیور گرفتار

سری نگر// بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس حل کیا ، کیس میں ملوث ٹپر ڈرئیور سمیت تین افراد گرفتار۔مورخہ یکم ڈسمبر تھانہ پولیس چاڈورہ کو اطلاع ملی کہ ہرد پورہ چاڈورہ میں ایک ٹپر زیر رجسٹریشن نمبر JK04A/6869 جس کو ایک نامعلوم ڈرائیور چرار شریف سے چاڈورہ کی طرف آتے ہوئے ایک اسکوٹی زیر رجسٹریشن نمبر ۔ JK04G/6003 کوٹکرماردی جو مخالف سمت سے آرہا تھا جس کے نتیجے میں مذکورہ اسکوٹی سوار اور ساتھی سوار زخمی ہوگیا۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی شناخت اسکورٹی سوار عبید شفیع ولد محمد شفیع آخون ساکن نمبل پامپوراور ساتھی سوارحزیب احمد یتو ولد طارق احمد یتو ساکن ناگم چاڈورہ کے طور پر ہوئی ہے۔اس اطلاع پر پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 195/2022 درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئی۔تحقیقات کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی دونوں گاڑیوں کو فوری کیس میں ضبط کر لیا گیا۔02 دسمبر کو علاج کے دوران، عبید شفیع نامی ایک زخمی ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگرمیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔تحقیقات کے دوران ایک شخص فیروز احمد شیخ ولد محمد عبداللہ شیخ ساکن گوپال پورہ واتھورا پولیس اسٹیشن چاڈورہ کے سامنے پیش ہوا جس نے واقعہ کے وقت ٹپر کا ڈرائیور ہونے کا دعویٰ کیا۔ تاہم اس سے پوچھ گچھ کے دوران یہ معلوم ہوا کہ واقعہ کے وقت ٹپر کا اصل ڈرائیور زاہد احمد گوجری ولد عبدلرشید گوجری ساکنہ راولپورہ سرینگر تھا۔تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ زاہد نامی اصل ٹپر ڈرائیور کے پاس درست ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا جس کی وجہ سے اس نے اپنے دوست جو کہ لائسنس ہولڈر ہے سے کہا کہ وہ واقعہ کے وقت ٹپر کا اصل ڈرائیور ہونے کا دعویٰ کرے۔گاڑی کے ڈرائیور زاہد احمد گوجری ولد عبدالرشید گوجری کو مذکورہ معاملے میں ایف آئی آر نمبر 195/2022 زیر دفعہ 279، 304 اے آئی پی سی، 3/181 ایم وی ایکٹ میں گرفتار کیا گیا۔گاڑی کے مالک عبدالرشید گوجری ولد عبدالرزاق گوجری ساکن راولپورہ سرینگر کو بھی اپنے بیٹے کو بغیر درست ڈرائیونگ لائسنس کے ٹپر چلانے کی اجازت دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔