میڈیا جمہوریت کا ایک اہم ستون ،سماجی برائیوں کو دور کرنے میں میڈیاکا اہم کردار:طاہر سلیم
سری نگر//ایس ایس پی بڈگام شری طاہر سلیم -جے کے پی ایس نے بڈگام کے دیگر پولیس افسران کے ساتھ ڈی پی ایل بڈگام میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ میڈیا برادری کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔کشمیر نیوز سرو کے مطابق میٹنگ میں اے ایس پی بڈگام شری گوہر احمد-جے کے پی ایس، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی وائی ایس پی ڈی ائے آر ، ایس ڈی پی او ماگام، ایس ڈی پی او چرار شریف، ایس ڈی پی او خان صاحب اور بڈگام پولیس کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ایس ایس پی بڈگام نے میڈیا کو جمہوریت کا ایک اہم ستون قرار دیتے ہوئے جمہوری سیٹ اپ میں میڈیا کی اہمیت اور کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ان کے کردار کو سراہتے ہوئے معاشرے سے معاشرتی برائیوں کو ختم کرکے اصلاح معاشرہ کے حوالے سے باہمی ہم آہنگی پر زور دیا۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو یہ بھی یقین دلایا کہ میٹنگ میں زیر بحث آنے والے تمام مسائل کا جلد از جلد خیال رکھا جائے گا اور انہیں پیشہ وارانہ قدر کو اپنانے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم رہنے کی تاکید کی گی۔ملاقات کے دوران معاشرے کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا برادری کے اراکین نے بھی عوامی اہمیت کی کئی تجاویز پیش کیں اور چیئرنگ آفیسر نے ان سب کو ترجیحی بنیادوں پر لینے کی یقین دہانی کرائی۔شرکاء میڈیا کے اہلکاروں نے پولیس کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اس طرح کے انٹرایکشن میٹنگوں کو سہولت فراہم کرنے میں پولیس کی کوششوں کو بھی سراہا جہاں شرکاء آزادانہ طور پر اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔










