لشکر طیبہ کے 2معاونیں کی گرفتاری کا دعویٰ
سرینگر//پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر لشکر طیبہ کے دو ملی ٹینٹ ساتھیوں کو بڈگام میں گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے خطرناک مواد، دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پولیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بڈگام میں پولیس نے فوج (62RR) اور CRPF (43Bn) کے ساتھ بڈگام کے چاند پورہ علاقے میں قائم ایک چوکی پر ملی ٹینٹ تنظیم لشکر طیبہ کے معاونین کو گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار افرادکی شناخت زاہد احمد شیخ ولد جلال الدین شیخ ساکنہ عالم ناگ پوشکر کھاگ اور ساحل بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکنہ ممتھ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے قبضے سے کالعدم دہشت گرد تنظیم ایل ای ٹی، دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود سمیت ایک ہینڈ گرنیڈ، 2 پستول میگزین اور 15 اے کے 47 راؤنڈز برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایااس مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 153/2022کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔










