پولیس اور مقامی لوگوں نے مل کر ادا کیں آخری رسومات
بڈگام//وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے پکھر پورہ علاقے میں بدھ کے روز ایک52 سالہ غیر مقامی مزدور دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا۔ جے کے این ایس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حرکت قلب بندہونے سے فوت ہونے والے غیرمسلم مزدور کی شناخت لکھن دیورشی ولد چیتو دیورشی ساکنہ خواش پور بہارکے بطور ہوئی ۔ پکھر پورہ کے موہند پورہ علاقے میں کرائے کے کمرے میں لکھن دیورشی بے ہوش ہو کر گر گیا۔مزدور کو فوری طور پر سی ایچ سی پکھیر پورہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کی موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق، اسپتال سے جب مزدورکی میت کوواپس لایاگیاتو اسکی آخری رسومات کاانتظام کیاگیا۔بعدازاںمقامی لوگوں نے پولیس کے ساتھ مل کر پکھر پورہ کے ہکدیاگی نالہ میں اس کی آخری رسومات ادا کیں۔










