tipper

بڈگام میں غیر قانونی کھدائی میں دو ٹپر اور ایک جی سی پی ضبط

سری نگری//بڈگام پولیس نے غیر قانونی کھدائی، معدنیات کی نقل و حمل کے لیے 02 ٹپر اور 01 جے سی بی ضبط کی بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل میں ملوث 02 ٹپر اور 01 جے سی بی ضبط کیے۔تھانہ خانصاحب کی پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے معدنیات سے لدے 02 ٹپر اور ایک جے سی بی کو قبضے میں لے لیا جو معدنیات کی غیر قانونی نکالنے اور نقل و حمل میں ملوث تھے۔ ملزم ڈرائیوروں کی شناخت کے طور بلال احمد گنائی ولد محمد سلطان ساکن شولی پورہ بڈگام، شاہد احمد گنائی ولد عبدالاحد ساکنہ شولی پورہ بڈگام اور منیر احمد بٹ ولد نذیر احمد بٹ ساکنہ پیرس آباد کے بطو ر ہوئی ہے ، مذکورہ ڈرائیور گاڑیاں چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ضبط شدہ ٹپروں کے رجسٹریشن نمبر JK01M 5684, JK04E 4668 ہیں۔تھانہ پولیس خانصاحب نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 51/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ مفرور افراد کی تلاش جاری ہے۔غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں ہونے والے جرائم کے بارے میں معلومات اپنے متعلقہ پولیس یونٹوں کے ساتھ شیئر کریں۔