arrest

بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ مادہ برآمد

پولیس نے بارہمولہ میں دو جواریوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم ضبط کر لی

سرینگر // منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے اپنی مسلسل کوششوں میںبڈگام پولیس نے چرار شریف علاقے میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کیں۔ادھر پولیس نے بارہمولہ میں دو جواریوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم ضبط کر لی ۔ سی این آئی کے مطابق تھانہ چرار شریف کی ایک پولیس پارٹی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ریاض احمد کی سربراہی میں اسپورٹس سٹیڈیم چرار شریف کے قریب ایک چیک پوائنٹ قائم کیا، جہاں انہوں نے معمول کی چیکنگ کے لیے ایک گاڑی (لوڈ کیریئر) کو روکا۔ تاہم گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی سے دو الگ الگ پیپر رولز میں ہیروئن نما مادہ برآمد ہوا جس کا وزن تقریباً 12 گرام تھا۔ اس کے بعد دونوں افراد کو مزید تفتیش کیلئے موقع پر ہی گرفتار کیا گیا اور پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے اپنی شناخت عمران احمد قصبہ ولد نذیر احمد قصبہ ساکنہ مہجور نگر سری نگر اور عمران احمد شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکنہ منگن وچی کانی پورہ سری نگر کے طور پر بتائی۔ مزید یہ کہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔اسی مناسبت سے پولیس اسٹیشن چرار شریف میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات کو حرکت میں لایا گیا ہے۔ادھر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کی مسلسل کوششوں میں، جوئے کی سرگرمیوں کے بارے میں مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر، گزشتہ روز، پولیس چوکی ڈیلینا کی پولیس پارٹی نے ڈی او ڈیلینا کی سربراہی میں QRT کے ہمراہ ڈیلینا گھاٹ پر چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں دو قمار بازوں کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت خضر محمد گنائی ولد غلام محمد، ساکنہ جمہ بارہمولہ اور بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ کاروائی کے دوران ان کے قبضے سے 10300 روپے کی داؤ پر لگی رقم اور تاش ضبط کر لیے گئے۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 25/2025دفعہ 13 متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ پولیس بارہمولہ میں درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔