بانڈی پورہ میںٹرک میں آتشزدگی سے کنڈکٹر جھلس کر ہلاک، ڈرائیور زخمی
سرینگر// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ممات علاقے میں ایک 12 سالہ لڑکے کی ہائی وولٹیج بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی ہے۔ادھر/ شلوات گاوں کے قریب سری نگربانڈی پورہ ہائی وے پر سیمنٹ سے لدے ٹرک میں آگ لگنے سے ایک کنڈکٹر جھلس کر ہلاک ہو گیا جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق نیوز ایجنسی ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ریان اعجاز ولد اعجاز احمد میر ساکن ممات کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب اپنے گھر پر بجلی کا جھٹکا لگا۔لڑکے کو فوری طور پر ضلع ہسپتال بڈگام لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ نابالغ لڑکے کی لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں سیمنٹ سے لدی ایک گاڑی میں آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں ڈارئیور ہلاک جبکہ کنڈکٹر زخمی ہوا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایاشلوات گاوں کے قریب سری نگربانڈی پورہ ہائی وے پر سیمنٹ سے لدے ٹرک میں آگ لگنے سے ایک کنڈکٹر جھلس کر ہلاک ہو گیا جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک سیمنٹ سے لدا ٹرک گزشتہ آدھی رات کو شلوات گاوں کے قریب سڑک سے پھسل گیا اور اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کنڈکٹر اور ڈرائیور شدید طور پر جھلس گئے۔دونوں کو جے وی سی ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا جہاں کنڈکٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ ڈرائیور زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ واقعے میں ٹرک بھی مکمل طور پر خاکستر ہو گیا ہے۔ایک پولیس اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے کنڈکٹر کی شناخت راکیش سنگھ (26) ولد درشن سنگھ ساکن چنینی، جموں اور زخمی کی شناخت اجے سنگھ (28) ولد وردن سنگھ سکنہ بٹوت رام بن کے طور پر کی ہے۔پولیس نے دونوں واردات کے حوالے سے الگ الگ کیس درج کر کے مزدید تحقیقات شروع کی ہے ۔










