مشتعل ہجوم نے گاوخانے کو آگ لگا دی،پتھراومیں6پولیس اہلکار زخمی
سری نگر//وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے اروا گاؤں بیرواہ میں اتوار کے روز دو فریقوں کے درمیان اراضی تنازعہ کو لے کر دو گروہوںکے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد پتھر بازی میں کم از کم6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے اور ایک گا خانہ کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔ایس ایس پی بڈگام نے زخمی پولیس اہلکاروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایابتایا حالات قابو میں ہے اور ایک مقدمہ اس حوالے سے درج کیا گیا ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق اتوارکی صبح بیرواہ کے گاؤں ارواہ کے کچھ لوگوںنے محمد مقبول ڈار ولد غلام محمد ڈار کے گھر پر حملہ کیا اور اس کے گائے کے شیڈ کو نذر آتش کر دیا جس کے بارے میں گاؤں والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ شیڈ قبرستان کی زمین پر بنایا گیا ہے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ اطلاع ملنے پر تھانہ بیرواہ کی پولیس پارٹی موقع پر پہنچی اور ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم ہجوم نے پولیس پارٹی کے ساتھ ساتھ محمد مقبول ڈار کے گھر پر پتھراؤ کیاانہوں نے کہا کہ صورتحال پر قابو پاتے ہوئے پتھراؤ سے 6پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے بتایا “صورتحال پر قابو پالیا گیا اور آگ بجھانے کے لیے فائر سروس کو بلایا گیا۔”اس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر نمبر 40/2022قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ بیرواہ میں درج کیا گیا ہے اور تفتیش شروع کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد مقبول ڈار اور گاؤں والوں کے درمیان زمین کے ٹکڑے کو لے کر دیرینہ تنازعہ چل رہا ہے اور یہ معاملہ فی الحال زیر سماعت ہے صورتحال قابو میں ہے، مزید جھڑپوں کو روکنے کے لیے گاؤں میں پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔ جھڑپوں کا سہارا لینے والے کچھ افراد کی ویڈیو تجزیہ پر شناخت کی گئی ہے اور ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔










