manooj sinha and ravindar raina

بڈگام میں احتجاجیوں پرلاٹھی چارج کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوئی گی:ایل جی منوج سنہا

واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا،ضلع میں تعینات 7پولیس افسران تبدیل

پنڈت ملازمین کو محفوظ علاقوں میں ہی تعینات رکھنے کاایل جی کے ساتھ میٹنگ میں فیصلہ: رویندر رینہ

سرینگر//جنوبی کشمیر کے شیخ پورہ بڈگام میں ملی ٹنٹوں کے ہاتھوں کشمیری پنڈت ملازم کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے والے مرد و زن پر لاتھی چارج اور آنسوں گیس کے گولے داغنے کے واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ایل جی جموںو کشمیر منوج سنہا نے اتوار کے روز تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ادھر ایک حکم نامے کے مطابق ضلع کے مختلف علاقوں میں7پولیس افسران کو ایک جگہ سے دوسری جگہ تبدیل کیا گیا ہے ۔اس دوران جموںو کشمیر بی جے پی کے صدر روندر رینہ نے بتایا انہوں نے ایل جی کے ساتھ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا کہ ہے کشمیر میں تعینات پنڈت ملازمین کو محفوظ علاقوں میں ہی تعینات رکھنے کاایل جی کے ساتھ میٹنگ میں فیصلہ کیا ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز شیخ پورہ بڈگام میں کشمیری پنڈتوں پر ان کے ساتھی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کے دوران طاقت کے مبینہ استعمال کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ایل جی سنہا نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملوث پائے جانے والے اہلکاروں کے خلاف “سخت کارروائی” کی جائے گی۔خیال رہے کہ شیخ پورہ بڈگام میں جمعہ کے روز خواتین اور مرد گھروں سے باہر آئے اور انہوں نے کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف زور دار احرحتجاج کیا جس دوران پولیس نے یہاں مشتعل ہجوم کو منتثر کرنے کے لئے احتجاج کرنے والے کشمیری پنڈتوں کے خلاف “ہلکے” لاٹھی چارج کا کا استعمال کیا اور آنسو گیس کے چند گولے استعمال کیے۔ مزکورہ لوگ تھصیل آفس میں تعینات ایک کشمیری پنڈت راہل بٹ کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس دوران علاقے میں منوج سنہا ایل جی جموںو کشمیر کا انتظار کرنے کے بعد احتجاجیوں نے یہاںسے سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی ہے۔ادھر اتوار کے روز بڈگام پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں 7افراد کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔اگر چہ ان تبدیلیوں کے حوالے سے یہ بات سامنے نہیں آئی کہ کیا یہ بھی احتجاج کے حوالے سے ہوئی تاہم قیاس کیا جا رہا ہے کہ تبدیلیاں اسی وجہ سے عمل میں لائی گئی ہیں ۔اس دوران جموںو کشمیر کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر روندر رینہ نے اتوار کے روز بتایا کہ ملی ٹینسی کا قلع قمع کرنے کی خاطر متحدہ ہو کر لڑائی لڑنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایل جی منوج سنہا نے فیصلہ لیا ہے کہ کشمیری پنڈت ملازمین کو سیکورٹی زون علاقوں میں ہی تعینات کیا جائے گا اوربہت جلد اس پر عملدرآمد بھی ہوگا۔انہوں نے کہا لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہاکہ ایک سازش کے تحت کشمیری پنڈت ملازم راہول بھٹ کو ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل کشمیری پنڈت بندرو اور جموں کے استاد دیپک کا بھی قتل کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ یہ سازش پاکستان کے دہشت گردوں کی ہے جو تشویشناک بات ہے۔اْن کے مطابق ایل جی سے ملاقات کے دوران اْن سے گزارش کی کہ کشمیر میں جتنے بھی اقلیتی فرقے سے تعلق رکھنے والے لوگ جن میں خاص طورپر کشمیری پنڈت شامل ہیں اْنہیں ایسی جگہ پر تعینات کیا جائے جہاں پر معقول سیکورٹی کا بندوبست ہو۔بی جے پی جموںو کشمیر کے یونٹ کے صدرنے بتایا کہ پاکستان کشمیریوں کا قاتل ہے اور وہ یہاں پر حالات کو درہم برہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔