دُور دراز علاقوں میں صحت سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے نئی تقرریاں اور عملے کی معقول تنظیم نو ۔ سکینہ ایتو

بٹہ مالو ، آلوچی باغ میں پانی کی فراہمی میں اضافہ ، نئے ڈبلیو ٹی پیز ، او ایچ ٹیز سپلائی نیٹ ورک کو مضبوط بنائیں گے ۔ سکینہ ایتو

حکومت ایس ڈی کالونی بٹہ مالو ، آلوچی باغ اور ملحقہ گنجان آبادی والے علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی بڑھانے کیلئے فوری اور طویل المدتی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کر رہی ہے ۔ اس بات کی جانکار ی آج وزیر برائے صحت سکینہ اِیتونے ایوان میں ممبر اسمبلی لال چوک احسان پردیسی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دِی ۔ وزیر موصوفہ اس سوال کا جواب وزیر برائے مکانات و شہری ترقی کی جانب سے دے رہی تھی۔اُنہوںنے کہا کہ موجودہ کمیوں کو دور کرنے اور پینے کے پانی کی فراہمی کی مناسبت ، اعتبار اور سروس لیولز کو بہتر بنانے کیلئے متعدد مداخلتیں پہلے ہی عمل میں لائی جا چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امرت 2.0 کے تحت ڈنڈیرخہ ، بٹہ مالو میں 70000 گیلن کی گنجائش والا آر سی سی اوور ہیڈ ٹینک ( او ایچ ٹی ) کی تعمیر کے ذریعے اضافی ذخیرہ کرنے کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جا رہا ہے ۔ یہ کام اس وقت جاری ہے اور اسے 2026-27 کے اختتام تک مکمل کرنے کا ہدف ہے ۔ اسی طرح محکمے نے امرت 2.0 کے تحت کھادی مل الوچی باغ میں ایک اور 70000 گیلن کی گنجائش والے او ایچ ٹی کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے جس میں مکمل الیکٹرو مکینیکل کام اور آپریشن و مینیٹننس بھی شامل ہیں ۔ اس منصوبے کی تخمینہ لاگت 213.00 لاکھ روپے ہے جو اس وقت جاری ہے اور اسے 2026-27 کے اختتام تک مکمل کرنے کا ہدف ہے ۔ وزیر نے کہا کہ شروع ہونے پر یہ سہولت الوچی باغ اور ملحقہ علاقوں کے تقریباً 477 گھرانوں کو پانی کی فراہمی بہتر بنائے گی ۔ وزیر نے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ پہلے سے کئے گئے اضافے کے اقدامات اور زیر عمل منصوبے پانی کی فراہمی کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور شہر میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی اور قابل اعتمادیت کو بہتر بنانے میں مدد کریں گے جن میں ایس ڈی کالونی ، بٹہ مالو ، آلوچی باغ اور ملحقہ علاقے شامل ہیں ۔ ایم ایل اے نے سوال پر ایک ضمنی سوال بھی اٹھایا ۔