boniyar

بونیار اوڑی کے مضافاتی علاقوں میں آدم خور وحشی جانوروں کی دہشت

3دنوںمیں 3معصوم بچوںکوبنایانوالہ

بونیاراوڑی//تین دنوںمیں اپنی نوعیت کے تیسرے ہیبت ناک واقعے میں آدم خور جنگلی جانورنے بونیار اوڑی کے مضافاتی گائوںمیں ایک12سالہ معصوم بچی کوموت کی نیندسلادیاجبکہ اسے پہلے سنیچر کے روز چولن خلسی گھاٹی اورترکانجن علاقہ میں جنگلی جانوروںنے 15اور12سال کے دو کمسن لڑکوں کونوالہ بناکر لقمہ اجل بنادیا۔جے کے این ایس کے مطابق پیر کے روزترکانجن بونیار کے12سالہ معصوم لڑکے شاہد احمد کی نعش نزدیکی جنگل سے برآمد ہونے کے محض ایک روز بعدمنگل کی صبح نزدیکی گائوں بٹنگی بونیارمیں وحشی جنگلی جانور نے ایک12سالہ بچی کوگھر کے باہر سے گھسیٹ کر جنگل میں لیجاکر موت کی نیندسلادیا۔یہ بونیار اوڑی کے مضافاتی دیہات میں تین دنوںمیں اپنی نوعیت کاتیسرا ہیبت ناک واقعہ ہے ،کیونکہ سنیچر کے روزچولن خلسی گھاٹی نامی گائوںمیں ایک 15سالہ لڑکے عامر منیر کوجنگلی جانور نے موت کی نیندسلادیا تھا۔اتوار کے روزمویشی چرانے کیلئے جنگل گئے ترکانجن بونیار کے12سالہ کمسن لڑکا شاہد احمد ولد عبدالجبار گنائی کی مسخ شدہ نعش پیرکی صبح جنگل سے برآمد ہونے کے محض ایک روز بعدمنگل کی صبح اس علاقہ میں وحشی جنگلی جانوروںکے حملے کاایک اورواقعہ رونما ہوا۔معلوم ہواکہ منگل کی صبح بونیار اوڑی کے مضافاتی گائوں باٹنگی بونیار میں جنگلی جانور نے ایک 12سالہ بچی رُتبہ منظور دختر منظور احمد بٹ کوگھرکے باہر سے گھسیٹ کر نزدیکی جنگل پہنچادیا۔معصوم بچی کی چیخ وپکار سن کر لوگ گھروں سے باہر آئے اورانہوںنے جنگلی جانور کاپیچھاکیا۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ معصوم بچی کوگھسیٹ کر جنگل میں لیجانے والاجنگلی جانور ممکنہ طورپرچیتا یاتیندواتھا۔انہوںنے کہاکہ کمسن بچی کی چیخ وپکار سننے کے بعداکے اہل خانہ اوردوسرے لوگوںنے اسکی تلاش شروع کردی لیکن جنگلی درندہ معصوم بچی کولیکر جنگل میں غائب ہوگیا۔انہوںنے کہاکہ کافی تلاش کے بعدبارہ سالہ رُتبہ منظور کوجنگل میں مردہ پایاگیا۔تین دنوںمیں اپنی نوعیت کا تیسرا ہیبت ناک واقعہ رونماہونے کے بعد بونیار اوڑی کے مضافاتی گائوںکے لوگوں میں سخت تشویش اوربچوں کے حوالے سے عدم تحفظ کی لہردوڑ گئی ہے ۔اُدھرتین دنوںمیں جنگلی جانوروںکے ہاتھوں تین کمسن بچوںکی ہلاکت کے بعدبونیار اوڑی اوراسکے مضافاتی گائوںمیں عدم تحفظ کی لہردوڑ گئی ہے جبکہ جنگلوں کے نزدیک واقع گائوں دیہات کے لوگوں میں محکمہ جنگلی حیاتیات کیخلاف سخت غم وغصہ پایاجاتاہے ۔مقامی لوگوںنے معصوم بچی رُتبہ کی میت کیساتھ بارہمولہ اوڑی شاہراہ پراحتجاجی دھرنادیا۔تحصیل آفس بونیار کے باہر جمع لوگوںنے شاہراہ کوبندکردیا،جسکے باعث یہاں سے گاڑیوںکی آمدورفت مسدودہوکررہ گئی ۔ناراض لوگ محکمہ وائلڈ لائف کیخلاف ناراضگی کااظہار کررہے تھے ۔انہوںنے کہاکہ کئی بار جنگلی جانوروںکی نقل وحرکت کے بارے میں متعلقہ محکمہ کومطلع کیاگیالیکن وہ کوئی کارروائی کرنے میں ناکام رہی اورمحکمہ ھٰذاکی لاپرواہی کے نتیجے میں 3معصوم بچے جنگلی جانوروںکانوالہ بن گئے ۔پولیس وسیول حکام کی جانب سے کارروائی کی یقین دہانی ملنے کے بعدلوگ وہاں سے کمسن بچی کولیکر چلے گئے ۔