دو افسروں سمیت چھ ملازم معطل مزید کئی افسروں پرتلوار لٹکنے کے امکانات
سرینگر//کھٹوعہ ریلوے اسٹیشن سے بناء ڈرائیو رکے ٹرین چلنے کے معاملے کاریلوے ڈیپارٹمنٹ نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے دوافسروں سمیت چھ ملازمین کو معطل کرنے کے احکامات صادر کر تے ہوئے تحقیقات باریک بینی سے شروع مزید کئی بڑے افسروں کے خلاف بھی تلوا رلٹکنے کے امکانات ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق 25فروری کو کھٹوعہ ریلوے اسٹیشن سے علی الصبح مال بردار ٹرین بغیرڈرایئور کے پٹری پر دوڑنے لگی اور اسی کل میٹر دور بناء ڈرائیورکے اس مال بردا رٹرین کو روک دیاگیا تاہم دوران کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں اگرچہ کوئی اطلاع موصو ل نہیں ہوئی تاہم فیروز پو رریلوے منڈل نے اس معاملے کاسنجیدہ نوٹس لیااور ابتدائی طور پر انسپیکٹرسب انسپیکٹرسمیت چھ ملازمین کونوکری سے معطل کردیا۔ریلوے زررائع کے مطابق ترین شروع ہونے سے پہلے ریلوے اسٹیشن پر ڈرائیوروں نے ٹرین سے اترکر ہوٹل پرچائے ناشتہ کرنا شروع کیاٹرین اچانک نکل پڑی اور 80کلو میٹردو راس ٹرین کوروکاگیا ۔بتایاجارہاہے کہ ڈرائیورجب ناشتے کیلئے ٹرین سے اترے توانہوں نے ہنڈل بریک نہیں لگائی تھی جس کی وجہ سے ٹرین پٹری پردوڑنے لگی معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شرو ع کردی گئی ہے او رریلوے حکا م کامانناہے کہ کئی اعلیٰ افسران پرتلوار لٹکنے والی ہیں ۔










