بشار الاسد کی اہلیہ اسماء طلاق کیلئے عدالت سے رجوع

دمشق: شام کے معزول صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماء الاسد نے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔رپورٹس کے مطابق اسماء الاسد روس میں رہنا نہیں چاہتیں اور لندن واپس جانا چاہتی ہیں، اس لئے انہوں نے بشار الاسد سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسماء نے روسی عدالت میں طلاق کی درخواست فائر کی ہے۔ واضح رہے کہ 11 دن کی شدت پسندانہ جھڑپوں کے بعد، اسلامی گروپ حیات تحریر الشام کی قیادت میں ایک باغی اتحاد نے بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹا دیا تھا، جس کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ روس فرار ہو گئے تھے۔ روس نے “انسانی بنیادوں’’ پر بشار الاسد اور ان کے خاندان کو پناہ دی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بشار الاسد بھی لندن جانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم روسی حکام نے ان کی جائیداد اور رقم ضبط کر لی ہے۔ بشار الاسد شام سے ماسکو 270 کلوگرام سونا اور 2 ارب ڈالر لے کر گئے تھے۔
روس نے ان کے بھائی ماہر الاسد کو پناہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔59 سالہ بشار الاسد نے 2000 میں اپنے والد حافظ الاسد کی وفات کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔