بزم شعروادب شمالی کشمیر بہ اشتراک مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ کے باہمی اشتراک سے

ایم ای ٹی سوپور کے آڈیٹوریم میں ادبی کانفرنس کا انعقاد،مقالات پیش ،پینل ڈسکشن اورمحفل مشاعرہ بھی منعقد

سرینگر//بزم شعروادب شمالی کشمیر بہ اشتراک مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ کے باہمی اشتراک مورخہ 19 اگست 2023سنیچر وارادبی کانفرنس منعقد ہوئی ۔کشمیر پریس سروس کو میڈیا سیکریٹری جی ایم زاہد کے موصولہ بیان کے مطابق نشست اول کا آغاز حسب معمول تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کا فریضہ سکول کی دسویں کلاس کی بچی مسکان جان نے انجام دیا جبکہ نویں جماعت کی طالبہ فائقہ نظیر نے نعت بحضور سرور کائنات ؐ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔تقریب کی پہیلی نشست کی صدارت معروف ادیب وشاعر تنہا نظامی نے محفل کی جبکہ میر فاروق اور غلام رسول وگے بھی یوان صدارت میں موجود تھے ۔ خطبہ استقبالیہ بزم کے صدراور متحرک ادبی کارکن یوسف صمیم نے پیش کیا انہوں نے مہمانوں ،میڈیا ،پرنٹ میڈیا کا والہانہ استقبال کیا اس کے علاوہ انہوں نے سکول منتظمین خاص کر محمد یوسف زرگر کا تہہِ دل شکریہ اداکیا جن کی غیر معمولی دلچسپی کی وجہ سے اس کانفرنس منعقد ممکن ہوسکا۔ پہلی نشست میں دو مقالات پیش کئے گئے ۔ایک مقالہ ’’مرحوم پروفیسر بچہ ایک تحریک ساز شخصیت ‘‘کے عنوان کے تحت ایکس ڈائریکٹر کا مرس اینڈ انڈسٹریز فاروق احمد ملک نے پیش کیا جبکہ دوسرا مقالہ معروف شاعر ادیب واسکالر اور زیرومین آف انڈیا شہباز ہاکباری نے پیش کیا اس کے بعد مدت مدیر کے بعد ایک دلکش اور خوبصورت پینل ڈسکشن سامعین کو دیکھنے کو ملا جس کے ماڈریٹر شہناز رشید تھے پینل ڈسکشن میں شبیر احمد شبیر، شہباز ہاکباری اور فیض میر تھے اس ڈسکشن نے محفل کی رونق چار چاند لگائی۔ پہلی نشست کی نظامت طارق احمدطارق نے خوبصورت اور احسن طریقے سے انجام دی ۔کانفرنس کی دوسری نشست میں ایک شاندار اور جاندار مشاعرہ بھی ہوا جس کی صدارت شہناز رشید نے کی جبکہ شبیر احمد شبیر بھی ایوان صدارت میں موجود رہے مشاعرے میں جن شعرائے کرام نے اپنا کلام سنایا ان میں شہناز رشید ، شبیر احمد شبیر ،تنہا نظامی ،یوسف صمیم ،طارق احمد طارق ، نثار اعظم ، ریاض ربانی ، حسن اظہر ، رشید روشن ،عابد اشرف ،اسحاق مجروح ، شہزاد منظور ، مجروح کشمیری ،شوکت ہاشمی ،جی ایم زاہد ،نظیر جان اور نثار سوپوری قابل ذکر ہیں۔ مشاعرے میں نظامت نثار اعظم نے اپنے منفرد اور بڑے ہی دلکش اور پرکشش انداز میں کی آخر پر ایم ای ٹی سوپور کی جانب سے زبیدہ بچہ نے اظہار تشکر پیش کیاانہوں نے صدر بزم یوسف صمیم ،مہمانوں ، میڈیا اور پرنٹ میڈیا کاشکریہ ادا کیا اور اس بات کا یقین دیا کہ میرا ادارہ ہر وقت ادب کے لئے وقف رہے گا اسی کے ساتھ ہی ادبی کانفرنس اختتام کو پہنچی۔