برن ناڈ کے لوگ بنیادی سہولیات سے محرام

متعلقہ محکمہ جات خاموش تماشائی، لوگ پریشان

سرینگر///جنوبی ضلع اننت ناگ کا لیسو برن ناڈ گاوں موجودہ دور میں بھی بجلی اور سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے نمائندے امان ملک کے مطابق ضلع اننت ناگ میں موجود برن ناڈ گاوں دور جدید میں میں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو طرح طرح کے مشکلات کا سامانا کرنا پڑتا ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے سی این ائی کو بتایا کہ علاقے میں خستہ حال سڑکیں بجلی کی عدم دستیاب اور پانی کی ناپیدگی سے لوگ سخت پریشان ہوگئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی ساری دشواریوں کا سامنا ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ لیسو برن ناڈ روڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کے مریضوں کو چار پائی پر اٹھا کر سڑک پر پہنچانا پڑتا ہیں جہاں سے گاڑیوں کے ذریعے انہیں ہسپتال پینچایا جاتا ہے۔ لوگوں کے مطابق اگر چہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو اگاہ کیا تاہم کوئی دادرسی نہیں ہوئی۔ اسی بستی کو گزشتہ کئی سالوں سے بجلی سپلائی فراہم نہیں کی گئی ہیں. علاقے کے لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی پر بھی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ان کے علاقے میں بجلی کے کھمبے اور ان پر ترسیلی لائنے جو کہ گزشتہ کئی سال سے سڑک کے دلدلے کے اندر سے بوسیدہ ہوچکی ہے۔ جس کے باعث بستی گزشتہ دو سالوں سے گھپ اندھرے میں ہیں اور متعلقہ محکمہ کو بار بار آگاہ کرنے پر بھی اس کی طرف کوئی توجہ مرکوز نہیں کرتا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں تشویش کی لہر ہے۔مقامی آبادی نے لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ برن ناڈ گاوں کی سڑک کی جلد از جلد مرمت اور بجلی سپلائی فراہم کرنے کے ہدایات جاری کرے تاکہ لوگوں کو مشکلات سے چھٹکار مل سکے۔