Badra payeen

بدرہ پائین قاضی آ باد کے لوگوں کا محکمہ تعمیرات عامہ کیخلاف احتجاج

اندرونی سڑکیں خستہ حالی کا شکار ،فوری مرمت کا سرکار سے مطالبہ

ہندوارہ// بدرہ پائن قا ضی آباد کے رہائش پزیر لوگوں نے اندرونی سڑک کی خستہ حالت پرمحکمہ آ راینڈ بی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ انہوں نے سڑک کی خستہ حالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے لوگوں کو علاقے کے دیگر مقامات تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔جے کے این ایس نامہ نگارجاویدمیرکے مطابق مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ بیچروارہ سے بدرہ پائن کے درمیان رابطہ سڑک خستہ حالت میں ہے۔جس کے نتیجے میں سے مقامی لوگوں کو بھی پریشانی لاحق ہے جو لنک روڈ جو کہ پچھلے کئی سالوں سے نہیں بنائی گئی ہے یہ سڑک ان گنت گڑھوں سے بھرا ہوا ہے۔احتجاجی مظاہرین نے یہ الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ضلع انتظامیہ علاقے کی طرف لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے، مقامی لوگوں نے کہا کہ انہیں بڑے پیمانے پر مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک مقامی شہری سلیم مقبول کا کہنا تھا کہ حکام نے ہمارے جائزمطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات کو جلد پورا نہ کیا گیا تو وہ اپنے احتجاج کو تیز کرنے پر مجبور ہوں گے۔ سلیم مقبول نے کہا کہ ہر وقت یہ سڑک پانی بھرا رہتا ہے جس سے پیدل چلنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ نہوں نے کہا کہ سڑک کئی اہم محلوں کی طرف جاتی ہے لیکن حکام اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بارش کے دوران سڑک گڑھے میں تبدل ہوجاتی ہے۔ جب پانی زیادہ دیر تک کھڑا رہتا ہے تو ہسپتال پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے،‘‘ سلیم مقبول نے کہا کہ اس سڑک کی قابل رحم حالت نے اس دور افتادہ علاقے میں سڑک کی دیکھ بھال کے بارے میں آر اینڈ بی کے لمبے دعووں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ایک اور رہائشی جاوید ڈار نے بتایا کہ 3 کلومیٹر سڑک پر گڑھے ہیں اور اس کی خراب حالت کی وجہ سے ڈرائیور زیادہ تر تھری وہیلر اس راستے پر چلنے سے گریز کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار ہم نے محکمہ آر اینڈ بی سے رابطہ کیالیکن انہوں نے ہماری درخواستوں پر کان نہیں دھرے،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات کو حل کرنے والا کوئی نہیں ہے۔مقامی لوگوں نے محکمہ روڈس اینڈ بلڈنگ (آر اینڈ بی) سے اپیل کی کہ سڑک کی فوری بنیادوں پر مرمت کی جائے اور مکینوں کو راحت فراہم کی جائے۔ محکمہ آر اینڈ بی کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے اور جلد از جلد مسئلہ حل کیا جائے گا۔