سری نگر//اتوار کو بجلی کاشدید جھٹکالگنے سے زخمی ہونے والا محکمہ بجلی کایومیہ مزدور 3روز بعد زندگی کی جنگ ہارگیا۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگر کے باغوان پورہ نورباغ علاقے میں اتوار کی دوپہر کو بجلی کا کرنٹ لگنے والے محکمہ پاور ڈیولپمنٹ کا یومیہ مزدور منگل کی شام کو ایس ایم ایچ ایس میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نیو کالونی پالپورہ سری نگر کارہنے والامحکمہ بجلی سے وابستہ یومیہ مزدور عبدالمجید شاہ باغوان پورہ نورباغ میں لائیو ٹرانسمیشن تار کے رابطے میں آنے سے زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق یو میہ مزدور عبدالمجید شاہ کو علاج کے لئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا تھا تاہم وہ منگل کی شام کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں دم توڑ گیا۔










