murder

بانہال کے لاپتہ 40سالہ شہری کی لاش ریاسی کے جنگلات سے برآمد

بھائی بہن سمیت 3 گرفتار،مقتول کے فون کی بیٹری حیرت انگیز طور62فیصد چارج تھی:پولیس

سرینگر//پولیس نے جموںکے ریاسی علاقے میںایک 40 سالہ شخص، جو ایک پرائیویٹ ریلوے کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ کام کر نے والے لاپتہ ملازم کی لاش کو برآمد کر لیا ہے ۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے سلسلے میں3بھائی بہن سمیت 3افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پولیس نے بانہال کے ایک 40 سالہ شخص کی لاش اتوار کو ریاسی کے ڈوگا علاقے سے لاپتہ ہونے کے تین دن بعد ملی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ریاض احمد وانی ولد مرحوم غلام حسن وانی ساکن آرپورہ ڈولیگام بانہال کی لاش آج صبح پولیس کی ایک ٹیم کو ریاسی سے تقریباً 60 کلومیٹر دور ریاسی کے ڈوگا علاقے میں ایک نالے سے ملی۔ یہ مقام زیر تعمیر ریلوے ٹنل سے 7سو میٹر کے فاصلے پر ہے جہاں وہ کام کر رہا تھا۔ ایک اہلکار کے مطابق ریاض کا فون بھی موقع سے ملا ہے جس کی بیٹری حیرت انگیز طور پر 62فیصد چارج تھی۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ایک بھائی بہن کی جوڑی سمیت تین مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ فون کے کال ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حراست میں لی گئی خاتون کے فون سے ریاض کے نمبر پر نو کالز کی گئیں جب کہ اس کے نمبر پر بھی تین کالز کی گئیں. اہل خانہ کے مطابق، ریاض، جو کہ ریلوے ٹنل کی تعمیر کرنے والی ایک نجی کمپنی میں کام کر رہا تھا، جمعرات کی شام 12 مئی کو اپنے گھر سے کام کے لیے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔ریاض نے ان سے جمعرات کی شام آخری بات چیت کی تھی، اس سے پہلے کہ وہ زیر تعمیر ریلوے ٹنل نمبر 13میں داخل ہوں۔حکام نے بتایا کہ مقتول کی لاش کو قانونی رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد آخری رسومات کے لیے اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔