5رہاشی مکان مسجد اورسکول سمیت7تعمیراتی ڈانچے خاکستر،کیس درج تحقیقات شروع
سری نگر//شمالی کشمیر کے ضلع باندی پورہ کے دور افتادہ علاقے میں آگ کے ایک واردات میںسات تعمیراتی ڈانچوں کو نقصان پہنچا ہے جن میں ایک سکول اور مسجد شریف بھی شامل ہے۔آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے تلیل علاقے میںآگ کی ایک ٖخوفناک واردات میں 5مکانوں سمیت7تعمیراتی ڈانچوں کو نقصان پہنچ کر لاکھوں مالیت کا سازو سامنا راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو ا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق تلیل تحصیل کے منز گنڈ علاقے میں ایک مکان سے اچانک آگ ظاہر ہوئی ہیجس نے آناًفاناًدیگر آس پاس کے مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔کشمیر نیوز سروس نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگر چہ آگ ظاہر ہونے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمر جنسی سروس محکمے نے آگ پر قابو کرنے کی کوشش کی ہے تاہم آب اس قدر تیز تھی کہ اس دوران دیگر کئی مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔انہوں نے بتایا آگ پھیلنے کے نتیجے میں مزید5مکانوں ایک مسجد شریف اور ایک سرکاری تعلیمی ادارہ بھی خاکستر ہوا ہے۔آگ کے اس شدید واقعے کی وجہ سے علاقے میں جہاں5کنبے سکول کے بچے اور مسجد کے نمازی کھلے آسمان تلے آگے ۔بتایا جاتا ہے کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپے مالیت کا ساز سامان اور قیمتی اشیاء لاکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ہوا ہے ۔لوگوںاور محکمہ فائر اینڈ ایجمر جسنی محکمے نے اگر فوری طور آگ پر قابو نہیں پا لیا ہوتا تو تمام بستی جل کر ختم ہو سکتی تھی ۔تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے ۔پولیس نے بھی اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکرر ہے کہ گزشتہ چند سال کے دوران وادی کشمیر میں آگ کی واردات میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے جبکہ ترال میں حال ہی میں جامع مسجد نور االسلام بھی آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہوئی ہے جہاں کم بیش ایک کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔










