2اسکوٹی سواروں سمیت3 افراد لقمہ اجل،2افراد خانہ زخمی
بانڈی پورہ،کنگن//بانڈی پورہ اورگاندربل میں مختلف نوعیت کے حادثات میں سمیت3افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک کمسن لڑکے سمیت2افراد خانہ زخمی ہوگئے ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے کدورا گاؤں میں جمعرات کو ایک گھر کے اندرہوئے رسوئی گیس سلنڈر دھماکے میں ایک شخص کی موت ہو گئی، جبکہ ایک کمسن سمیت 2،افراد زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایاکہ دھماکا محمد شفیع نامی شہری کے گھر کے اندر ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک اور 2افرادخانہ زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں مکان کے باورچی خانے کو نقصان پہنچا ۔ انچارج بلاک میڈیکل افسربانڈی پورہ ڈاکٹر فیاض احمد نے بتایا کہ2افراد بشمول ایک معمولی جھلسے ہوئے زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سینٹرچیوٹی مولہ لایا گیا،جہاں ایک زخمی کی موت واقع ہوئی جبکہ باقی2 کا علاج کیا جارہا ہے۔انہوں نے متوفی کی شناخت سجاد احمد خان ولد فیروز احمد خان کے نام سے کی۔اس دوران وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں کنگن کے مارگنڈ علاقے کے قریب جمعرات کی سہ پہر کو سڑک حادثے میں ایک اسکوٹی سوار سمیت2افرادکی موت واقعہ ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ مارگنڈ کے قریب ایک اسکوٹی زیرنمبر JK16B-3354 کی مخالف سمت سے آہی ایک ٹاٹا سومو گاڑی زیرنمبر JK16-2791سے شدید ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں اسکوٹی چلانے والانوجوان اوراس پرسواردوسرا نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس ذرائع نے نے اسکوٹی سوار کی شناخت کنگن کے سمیر احمد خان کے نام سے کی ہے، جب کہ دوسرے متوفی کی شناخت مظفراحمد کے بطورہوئی تاہم اسکی تصدیق ہوناباقی ہے۔










