تمام خدمات فراہم کرنے والوں کو کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ کی مکمل پابندی کرنی چاہیے۔ضلع ترقیاتی کمشنر
گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے بال تل روٹ سے شری امرناتھ جی یاترا ( سنجی) 2023 کے دور ان مختلف خدمات کے لئے اوور چارجنگ کو روکنے اور وِی سی روم میں خدمات کے نرخ طے کرنے کے لئے آج متعلقہ اَفسران اور مختلف خدمات فراہم کرنے والوں کے نمائندوں کی ایک مشترکہ میٹنگ طلب کی۔ابتداً، فراہم کی جانے والی مختلف خدمات، سروس فراہم کرنے والوں کے نمائندوں کے ساتھ سنجی۔2023ء کے بہتر اور اَحسن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔شراکت داروں بشمول پونی والوں ، پٹھو والوں ، پالی والوں ، مزدوروں اور دیگر خدمات فراہم کرنے والوں نے یاتریوں کو پیش کی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے اَپنی قیمتی تجاویز کا اِشتراک کیا اور ضلع ترقیاتی کمشنر کو سنجی۔2023ء کے احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اَپنے تعاوت اور سپورٹ کا یقین دِلایا۔کمیٹی نے تفصیلی بحث و تمحیص کے بعد آئندہ سنجی2023 کے لئے ان خدمات فراہم کرنے والوں کے نمائندوں کے ساتھ مناسب مشاورت سے مختلف خدمات کے نرخ طے کئے جن میں پونی ،پیٹھو ، ڈنڈے ، پالکیز، مزدور وغیر ہ شامل ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ تمام خدمات فراہم کرنے والوں کو کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں کی مکمل پابندی کرنی چاہیے اور یاتریوں کو بہترین ممکنہ خدمات فراہم کرنے کے لئے تمام کوششیں برائے کار لائی جائیں گی۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی گاندربل مشتاق احمد سمنانی ، اے سی پی فیروز احمد یحییٰ ، ایس ڈی ایم کنگن ، ڈی ایف او سندھ فارسٹ ڈویژن گاندربل ، سی ایم او ، سی اے ایچ او کے علاوہ دیگر ضلعی اور سیکٹوریل اَفسران نے شرکت کی










