سری نگر//سرینگر کی معروف رضاکار تنظیم مصرا بکتو فاؤنڈیشن،سول ڈیفنس بارہمولہ،ورلڈ ہیلتھ امپرومنٹ پروگرام اینڈ ریہیبلیٹیشن آرگنائزیشن اور بلاک میڈیکل آفیسر پٹن کے باہمی اشتراک سے بالی ہارن بارہمولہ میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ سیکنڑوں افراد نے اس میڈیکل کیمپ سے استفادہ حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق مصرا بکتو فاؤنڈیشن سرینگر نے بالی ہارن بارہمولہ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔جس کا افتتاح وادی کے معروف سماجی کارکن اور مصرا بکتو فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری راہی ریاض نے ڈاکٹر ہلال احمد،ڈاکٹر مہجور خالد، ڈاکٹر محمد مقبول،ڈاکٹر مسعودہ،فارمسٹس جان محمد،نذیر احمد،کیمپ کے انچارج سید آسیہ رضوی، شفاعت راہی، شہنشاہ اکبر،گلشن علی،حادیثہ اور اختر بالو کی موجودگی میں کیا۔ کیمپ کے دوران بڑی تعداد میں مریضوں کی طبی جانچ کی گئی اور انہیں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ایک روزہ مفت طبی کیمپ کو سول ڈیفنس بارہمولہ،ورلڈ ہیلتھ امپرومنٹ پروگرام اینڈ اور بلاک میڈیکل آفیسر پٹن نے بھی تعاون پیش کیا۔معروف سماجی کارکن راہی ریاض نے کہا کہ کیمپ کا مقصد دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔مقامی لوگوں نے بلاک میڈیکل آفیسر پٹن اور مصرا بکتو فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا امید ظاہر کی مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپ منعقد کئے جائیں گے۔










