سری نگر//پولیس نے ہفتہ کی شام کہا کہ انہوں نے سری نگر ضلع کے راوت پورہ باغات علاقے میں ایک خاتون کو اپنے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شاہینہ بیگم زوجہ مقتول مرحوم عبدالرشید ڈار کو اپنے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی آر نمبر 54/2023 کے تحت آئی پی سی کی 302 صدر پی ایس میں درج۔ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ جرم غصے میں کیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔ سری نگر پولیس نے ٹویٹ کیا۔اس سے قبل مقتول کی بہنوں سمیت رشتہ داروں نے الزام لگایا تھا کہ اس کے قتل کے پیچھے اس کی بیوی کا ہاتھ ہے۔یہ واقعے سنیچر کی شام دیر گئے پیش آیا تھا۔










