دکانداروں کا ٹریفک پولیس کو فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ
سری نگر//ٹریڈرس فیڈریشن کرانگر نے ٹریفک پولیس سے اپیل کی کہ وہ بازاروں میں گاڑیوں کو کھڑے کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔جے کے این ایس کوموصولہ بیان کے مطابق ٹریڈرس فیڈریشن کرانگر کی ایک میٹنگ اعجاز شاہدار کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ٹریفک پولیس کی جانب سے بازار میں گاڑیوں کو کھڑا کرنے کے خلاف کاروائی کو زیر بحث لایا گیا۔ میٹنگ میں ایس ایس پی ٹریفک سے اپیل کی گئی کہ وہ اس معاملے پر نظر ثانی کریں اور چند ایک خریداروں کو گاڑیوں کو کچھ وقفے کیلئے کھڑی کرنے کی اجازت دیں۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو پہلے ی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے،جس کی وجہ سے انکی مالی و معاشی حالت خراب ہوگئی ہے،اور اب خریداروں نے ٹریفک پولیس کی کاروائیوں کے مد نظر بازاروں میں آنا ہی چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے براہ راست انکا کاروبار متاثر ہوا ہے،اور ایس ایس پی ٹریفک ان چیزوں کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے ایک بار پھر اس فیصلے کو زیر غور لائے گے۔ ٹریڈرس فیڈریشن کرانگر نے امید ظاہر کہ ایس ایس پی سرینگر انہیں مایوس نہیں کرینگے۔میٹنگ میں جنرل سیکریٹری، چیف کارڈی نیٹر،آرگنائزنگ سیکریٹری اور دوسرے عہدار بھی موجود تھے۔










