بارہمولہ میں3منشیات اسمگلر گرفتار

بارہمولہ میں3منشیات اسمگلر گرفتار

10گرام کوکین اور چرس برآمد،ایک گاڑی ضبط:پولیس

بارہمولہ:// بارہمولہ ضلع میں پولیس نے پیر کو ایک انتہائی مطلوب سمگلر سمیت 3منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کیں۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بارہمولہ ضلع کے خوشحال پورہ دلنہ علاقہ کے قریب چیکنگ کے دوران ایک انتہائی مطلوب منشیات سمگلر جلیل احمد شاہ، کانسپورہ کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بتایاکہ ملزم دلنہ کی طرف گاڑی میں آرہا تھا اور اسے روکا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے 10 گرام ممنوعہ کوکین اور 15 گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس نے مزید کہا کہ جلیل شاہ کو فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا اور مذکورہ گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوگرافک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں ایک کیس درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئیں۔پولیس نے مزیدکہاکہ ایک اور واقعہ میں پولیس نے باغات کالونی روہامہ رفیع آباد میں دوران چیکنگ2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے113 گرام چرس برآمد کر لی۔ملزمان محمد لطیف لون اور عادل احمد لون ساکنان نادی ہل رفیع آباد کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن پانزلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔