نقب زنوں نے دو دکانوں سے نقدی اور قیمتی مال کا صفایا کیا
سرینگر/// شمالی ضلع بارہمولہ کے مچھلی بازار میں دوران شب نقب زنی کی ایک واردات میں چوروں نے دو دکانوں کو لوٹ لیا اور ان میںموجود نقدی اور قیمتی سامان اڑا لیا ہے ۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق بارہمولہ میں نقب زنوں نے دوران شب دو دکانوں کا صفایا کیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ بارہمولہ کے مچھلی مارکیٹ میں چوروں نے دوران شب دو دکانوں کو لوٹ لیا اور نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔معلوم ہوا ہے کہ دوران شب نقب زنوں نے دو دکانوں پر دھائوا بول دیا اور ان میںموجود سامان اور نقدی لوٹ لی اور جب صبح دکاندار دکانوں پر پہنچ گئے تو وہ حیران رہ گئے کہ انہوں نے دکانوں میںمال نہیں دیکھا ۔ دکانداروں نے بتایا کہ چوروں نے لوٹی گئی دو دکانوں سے لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا ہے جن میں ایک اسٹیشنری کی دکان اور دوسری کریانہ کی دکان بھی شامل ہے۔انہوں نے قصبے میں چوری کی حالیہ وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔










