drug

بارہمولہ میں پولیس نے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ ممنوعہ اشیاء برآمد

سری نگر//سماج سے منشیات کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بارہمولہ میں 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔ایس ڈی پی او ٹنگمرگ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پولیس کنزر کی سربراہی میں تھانہ کنزر کی ایک پولیس پارٹی نے لالپورہ اور چن پورہ کنزر پل پر قائم ناکہ چیکنگ کے دوران تین افراد کو روکا جن کی شناخت امتیاز احمد شیخ ولد غلام محمد ساکنہ درہ کنجن بونیار، دانش احمد دھوبی ولداحمد دھوبی غلام محمد ریشی ساکن وگمونہ اور ساحل احمد ریشی ولد عبدالصمد ساکنہ چن پورہ کے طور پرہوئی ہے۔ دوران تلاشی ان کے قبضے سے 225 گرام چرس برآمد ہوئی۔اسی دوران طرح ایس ڈی پی او اُڑی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پولیس اوڑی کی سربراہی میں تھانہ اُوڑی کی پولیس پارٹی نے جبلہ پل پر قائم ناکہ پر ایک شخص کو روکا جس کی شناخت زبیر احمد بدان ولد محمد نذیر ساکن ڈاچی اُوڑی کے طور پر ہوئی ہے۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 38 گرام چرس برآمد ہوئی۔اس کے مطابق، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن کنزر اور اوڑی میں مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ عام لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اگر آپ اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات فروشی یا کوئی اور جرم دیکھتے ہیں تو بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کمیونٹی ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔