اے سی ایس ہوم نے جے اینڈ کے میں انفرادی اسلحہ لائسنس کے اجراء سے متعلق پیش رفت کا جائیزہ لیا

سرینگر//ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) ہوم آر کے گوئل نے اسلحہ لائسنسوں سے متعلق مختلف خدمات کی حالت کا جائیزہ لیا جس میں این ڈی اے ایل ۔ اے ایل آئی ایس پورٹل کے ذریعے فراہم کئے جانے والے انفرادی اسلحہ لائسنسوں کے اجراء اور تجدید کا عمل بھی شامل ہے ۔ اے سی ایس نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو مشورہ دیا کہ وہ عام لوگوں کو آن لائن این ڈی اے ایل ۔ اے ایل آئی ایس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے اسلحہ لائسنس کے اجراء اور تجدید سمیت مختلف خدمات حاصل کرنے کے خواہشمند لوگوں کو مدد فراہم کریں ۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ حکومتی آرڈر نمبر 30 ہوم آف 2023 مورخہ 18.01.2023 کے تحت جاری کردہ ہدایات کے مطابق انفرادی اسلحہ لائسنس دینے کیلئے موصول ہونے والی درخواستوں کی بروقت کارروائی کیلئے فوری اقدامات کریں ۔ میٹنگ میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ آرمس ایکٹ اور آرمس رولز میں موجود دفعات پر سختی سے عمل کیا جائے تا کہ ان لائسنسوں کی گرانٹ اور تجدید کے اہل درخواست دہندگان کو این ڈی اے ایل۔ اے ایل آئی ایس پورٹل کے ذریعے فراہم کی جانے والی آن لائن خدمات میں سہولت فراہم کی جا سکے ۔ میٹنگ میں اسپیشل ڈی جی سی آئی ڈی ، ڈویژنل کمشنر جموں ، ڈویژنل کمشنر کشمیر اور یو ٹی کے تمام ضلع مجسٹریٹوں نے شرکت کی ۔