جو پختہ عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے:وزیر اعظم
نئی دلی//وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اْنہیں ایک ایسے ملک کی خدمت کرنے پر فخر ہے، جو پختہ عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ہیش ٹیگ 9YearsOfIndiaFirst کے ساتھ ایک ٹوئٹ میں پی ایم مودی نے کہاکہ کثیر ملکی پلیٹ فارمس سے لے کر آتم نربھر بھارت اور میک اِن انڈیا تک ہر کامیابی اور کوشش بھارتی عوام کی طاقت، قوت اور اْن کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک میں غیر منظم کامگروں کے بدولت ملک کی ترقی ممکن ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ۔27 کروڑغیرمنظم کارکنوں کو، ای-شرم پورٹل کے قومی اعدادوشمار میں رجسٹریشن کرکے ایک نئی شناخت حاصل ہوئی ہے اور 38 کروڑ غیرمنظم کارکنوں کو سماجی تحفظ کے فنڈ سے فائدہ پہنچاہے۔پی ایم مودی کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ جب BJP مودی سرکار کے 9 سال پورے ہونے کے موقع پر بڑے عوامی رابطے کی ایک مہم کے تحت پورے ملک میں پروگرام منعقد کررہی ہے۔ وزیراعظم نے ملک مقدم کے موقف اور قومی سلامتی کو ترجیح دیتے ہوئے اپنی سرکار کے بارے میں ایک مضمون بھی شیئر کیا ہے۔ مودی نے MyGov پر بھیجے گئے مضامین بھی شیئر کئے ہیں، جن میں اْن کی سرکار کی ملک مقدم اور خارجہ پالیسی کو اْجاگر کیا گیا ہے۔سی این آئی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اْنہیں ایک ایسے ملک کی خدمت کرنے پر فخر ہے، جو پختہ عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ہیش ٹیگ 9YearsOfIndiaFirst کے ساتھ ایک ٹوئٹ میں پی ایم مودی نے کہاکہ کثیر ملکی پلیٹ فارمس سے لے کر آتم نربھر بھارت اور میک اِن انڈیا تک ہر کامیابی اور کوشش بھارتی عوام کی طاقت، قوت اور اْن کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔زیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں غیرمنظم مزدوروں کی حصہ داری بہت اہم ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں آج وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت کروڑوں غیرمنظم کارکنوں کی زندگی آسان بنانے کیلئے لگاتار کامکررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی اسکیموں سے، ان مزدوروں کے سماجی تحفظ کی یقین دہانی ہوئی ہے اور کووڈ وبا کے دوران ان کی مدد کیلئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ حکومتنے مزدوروں سے متعلق 29 قوانین کو آسان بناتے ہوئے چار ضابطے ترتیب دیئے ہیں۔27 کروڑغیرمنظم کارکنوں کو، ای-شرم پورٹل کے قومی اعدادوشمار میں رجسٹریشن کرکے ایک نئی شناخت حاصل ہوئی ہے اور 38 کروڑ غیرمنظم کارکنوں کو سماجی تحفظ کے فنڈ سے فائدہ پہنچاہے۔مائی گرینٹ کارکنوں کے خوراک کیتحفظ کو بھی ایک ملک ایک راشن کارڈ کے تحت یقینی بنایا گیاہے۔اس کے لیے انہیں یہ سہولتدی گئی ہے کہ وہ پورے ملک کی پانچ لاکھ راشن دکانوں میں سے کسی بھی دکان سے راشن حاصلکرسکتے ہیں۔ پردھان منتری Savnidhi یوجنا کے تحت خوانچہ فروشوں کو آسان قرض کی سہولت فراہم کیجارہی ہے۔ ابھی تک 30 لاکھ خوانچہ فروشوں نے قرضے حاصل کئے ہیں‘ جن کی مالیت 3 ہزارکروڑ روپے سے زیادہ کی ہے۔ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا نے غیرمنظم مزدوروں کے ہنرکو بہتربنانے میں کلیدی رول ادا کیاہے۔ پرائم منسٹر شرم یوگی مان دھن یوجنا کے تحتتین ہزار روپے فی ماہ پنشن کی یقین دہانی کی گئی ہے۔ ابھی تک 46 لاکھ سے زیادہ غیرمنظمکارکنوں نے اس اسکیم لیے اپنا نام درج کرایاہے۔










