ایکشن پلان برائے موسمیاتی تبدیلی اورانسانی صحت کی عمل آوری

ایکشن پلان برائے موسمیاتی تبدیلی اورانسانی صحت کی عمل آوری

یونین ٹریٹری سطح کی6رُکنی ٹاسک فورس ا ور3ماحولیاتی صحت سیلز کی تشکیل

سری نگر//قومی پروگرام برائے موسمیاتی تبدیلی اورانسانی صحت کے تحت مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں وکشمیرمیں یونین ٹریٹری ایکشن پلان(عملی منصوبہ)برائے موسمیاتی تبدیلی وانسانی صحت کی عمل آوری کیلئے حکومت نے متعلقہ کمیٹیوں اورصحت سیلز کی تشکیل کومنظوری دی ۔جے کے این ایس کے مطابق حکومت جموں وکشمیرکے پرنسپل سیکرٹری منوج کمار دویدی (آئی اے ایس )کی جانب سے 4اپریل2022کوجاری کردہ ایک حکومتی حکمنامے زیر نمبر387-JK(GAD)آف2022میں کہاگیاہے کہ حکومت نے قومی پروگرام برائے موسمیاتی تبدیلی اورانسانی صحت کے تحت مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں وکشمیرمیں یونین ٹریٹری ایکشن پلان(عملی منصوبہ)برائے موسمیاتی تبدیلی وانسانی صحت کی عمل آوری کیلئے حکومت نے متعلقہ کمیٹیوں اورصحت سیلز کی تشکیل کومنظوری دی ۔چار الگ الگ سطحی کمیٹیوںکاذکر کرتے ہوئے گورنمنٹ آرڈرمیں کہاگیاہے کہ یونین ٹریٹری سطح کی ٹاسک فورس کل11ممبران پرمشتمل ہوگی ،جسکے چیئرمین انتظامی سیکرٹری برائے محکمہ صحت وطبی تعلیم ہونگے جبکہ اس ٹاسک فورس کے ممبران میں انتظامی سیکریٹری ایگری کلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ ،چیئرپرسن جموں وکشمیر پولیوشن کنٹرول بورڈ،انتظامی سیکریٹری محکمہ جل شکتی ،مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن اورمیٹرلوجی سینٹر جموں وکشمیر کے سینئر سائنٹسٹ بھی ہونگے ۔ضلع سطحی6رُکنی ماحولیاتی ہیلتھ سیل کی سربراہی متعلقہ ڈپٹی کمشنر کریں گے جبکہ اس سطح کی کمیٹی میں متعلقہ چیف میڈیکل افسرسمیت کل5ممبران ہونگے،کیمونٹی ہیلتھ سینٹر سطح کی ماحولیاتی ہیلتھ سیل 3ممبران پرمشتمل ہوگی ،جسکی سربراہی کیمونٹی ہیلتھ سینٹر اسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ کریں گے۔اسکے علاوہ ہیلتھ سہولت سطح کی ماحولیاتی صحت سیل بھی تشکیل دی گئی ہے ۔یونین ٹریٹری سطح کے ٹاسک فورس اوردیگر ماحولیاتی ہیلتھ سیلز کوالگ الگ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں اوران کیلئے الگ الگ شرط وشرائط بھی رکھے گئے ہیں ۔یونین ٹریٹری ایکشن پلان(عملی منصوبہ)برائے موسمیاتی تبدیلی وانسانی صحت کی عمل آوری کے ساتھ ساتھ یونین ٹریٹری سطح کی ٹاسک فورس کویہ کام بھی سونپاگیاہے کہ وہ نیشنل ہیلتھ مشن پرعمل درآمد کی نگرانی کرے گااوردیگر متعلقہ کاموں پر بھی نظر رکھے گا۔ماحولیاتی ہیلتھ سیلز کویہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ بنیادی سطح پرصحت سہولیات کویقینی بنائیں گی اورشعبہ صحت سے وابستہ سبھی لوگوںکے کام کاج کی نگرانی بھی کریںگی ۔