ڈوڈہ// ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بھدرواہ سدرشن کمار کی نگرانی میںاے ڈی سی دفتر بھدرواہ میں ’’سوچھتا پکھواڑہ سنگرام مہم ‘‘کا اِنعقاد کیا۔اس تقریب میں میونسپل کمیٹی بھدرواہ، پولیس، فلوری کلچر اور دیگر سمیت مختلف محکموں کی فعال شرکت دیکھی گئی ۔اِس مہم کا مقصد علاقے میں صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔اِس مہم کے تحت شجرکاری مہم بھی چلائی گئی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے پودے لگانے کی اہمیت پر زور دیا اور شجرکاری کو ہندوستان کے تمام شہیدوں کی یاد میں وقف کیا جو قوم کے لئے ان کی قربانی کی علامت ہے۔اِس تقریب میں عوامی مقامات پر صفائی کو برقرار رکھنے ، پلاسٹک کے اِستعمال کو کم کرنے اورویسٹ سگریگیشن کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے والی بیداری سرگرمیاں بھی شامل تھیں۔ شرکأ کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اَپنی روزمرہ کی زندگی میں دیرپا طریقوں کو اَپنائیں تاکہ صاف ستھرا اور سرسبز بھدرواہ میں اپنا حصہ اَدا کرسکے۔ حصہ لینے والے محکموں اور شہریوں کی اجتماعی کوششوں سے اُمید کی جاتی ہے کہ ماحولیات اور کمیونٹی کی مجموعی فلاح وبہبود پر دیرپا اثر پڑے گا۔
این چندرشیکھرن مزید 5سال ’ٹاٹا سنز‘ کے چیئرمین برقرار رہیں گے، بورڈ نے مدت کار میں کی توسیع
اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے یکساں سیول کوڈ کی دستک
کلکتہ ہائی کورٹ نے ممتا بنرجی کو شری رام پور میں جلسۂ عام کی مشروط اجازت دے دی، 1000لوگوں کی حد طے
حکومتوں سے انکاری سیاست کے بڑھتے رحجان پر قابو پانے کا مطالبہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ :منا خالد نے جیتا چین کے پیرا بیڈمنٹن انٹرنیشنل میں برونز میڈل
نفسیات کا باہمی رشتہ
مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش،وہ فضائی دفاعی نظام جو سعودی عرب کے مقدس شہروں کی حفاظت کرتا ہے
میسی کی آمد کبھی نہیں ہوئی، لیکن کیرالہ اب بھی ان کا میچ کھیل رہا!
ویسٹ انڈیز دورہ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، یک روزہ اسکواڈ میں روہت کا نام شامل، ٹی-20میں مینک-پرنس کی انٹری
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر کے ’ پلاش ‘ اور ’ پریشا‘ ہومز میں بچوں کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ منائی










