ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر نے کولگام میں آیوشمان بھاوامہم کا آغاز کیا

کولگام//ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کولگام شوکت احمد راتھر نے کولگام میں آیوشمان بھاوا مہم کا آغاز کیا۔اُنہوں نے پہلے دِن ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام میں صفائی مہم کی قیادت کی۔اِس صفائی مہم میں بلدیات کے سی ایم او ، بی ایم او ، اِی او اور صفائی کارکنوں اور دیگر متعلقین نے حصہ لیا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر نے کہا کہ آیوشمان بھاوا مہم مشن موڈ پر صحت سکیموں کی کوریج کو یقینی بنانے کے لئے شروع کی گئی ہے اور یہ ہیلتھ کیئرکے مختلف اَقدامات کی ایک چھتری ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم چار ماہ تک جاری رہے گی اور مہم کے دوان ضلع بھر میں آیوشمان سبھا ، آیوشمان میلے ، سکریننگ کیمپ اور دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔