ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کسان سمپارک ابھیان کے شروع کرنے اورجامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت ایف پی اوز کی تشکیل کا جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ جموں میں جموںوکشمیر میں کسان سمپارک ابھیان کے شروع کرنے کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل شیپ ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ ، ڈائریکٹر زراعت جموں /کشمیر ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر باغبانی جموں /کشمیر ، ڈائریکٹر ایکسٹینشن ، سکاسٹ جموں ، تمام ضلع نوڈل اَفسران اور اے پی ڈی اور متعلقہ محکموں کے ضلعی اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔میٹنگ میں جموںوکشمیر میں کسان سمپارک ابھیان کو کامیابی سے شروع کرنے کے لئے مختلف پہلوئوں پر سیر حاصل بحث و تمحیص ہوئی ۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ 18مرکزی معاونت والی سکیموں جیسے راشٹریہ گوکل مشن ، کے سی سی وغیرہ کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ کسانوں کو سکیموں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے بیداری کیمپوں کے آسانی سے اِنعقاد کے لئے ریسور س پرسنوں نے پہلے نشاندہی کی ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ کسان سمپارک ابھیان کے دوران کسانوں میں محکمہ زراعت کی مختلف سکیموں کا پمفلٹ تین زبانوں انگریزی ، اُردو اور ہندی میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ کسان طبقے کو سرکاری سکیموں کا فائدہ مل سکے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے نوڈل اَفسران اور ضلع آفیسر سے کسان سمپارک ابھیان کو آسانی سے عملانے کے لئے تمام رُکاوٹوں کو دُور کرنے کی تلقین کی تاکہ سکیموں کو زمینی سطح پر لاگو کیا جاسکے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پی آر آئی بھی کیمپوں کا حصہ بنیں۔اُنہوں نے پروگرام کا روزانہ فیڈ بیک اور متعلقہ سہ ماہی ر ِپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔ بعدا اَزاں ، اَتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ جموں میں جموںوکشمیر میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت ایف پی او کی تشکیل کے حوالے سے ایک اور جائز ہ میٹنگ کی بھی صدارت کی۔اِس میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ یشامدگل ، ڈی جی ایس ایچ ڈی، ڈائریکٹران اے ایچ ڈی، ڈائریکٹران باغبانی ، ڈائریکٹر ایکسٹینشن سکاسٹ جموں ، ایم ڈی جے کے ایچ پی اینڈ ایم ، ایم ڈی این آر ایل ایم اور متعلقہ محکموں کے دیگر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ آن لائن موڈ حصہ لیا۔زرعی ماہر محترمہ راجیشوری نے ایجنڈپوائنٹس کے بارے میں پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی جس میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام سکیم کے تحت ایف پی اوز کی محکمانہ تقسیم ، ایف آئی جیز اور کرشی متروں کی تقسیم ، ایف پی او کی تشکیل میں چیلنجوں اور تربیت اور صلاحیت کی تعمیر کے ڈھانچے شامل ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ایف پی اوز کی تشکیل اور دیگر سرگرمیوں کے لئے مختص فنڈز کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ایف پی اوز کی تشکیل کے لئے ریسورس پرسنوں کی فہرست تیار کریں۔ ڈائریکٹران زراعت اور باغبانی دونوں صوبوں میں نوجوانوں کو سکاسٹ جموں / کشمیر سے تربیت فراہم کرنے کی سفارش کی جائے تاکہ وہ زرعی شعبے میں اَپنا کاروبار قائم کریں۔